آسٹریلیا میں شمالی کوریائی ایجنٹ پر فرد جرم عائد

کنبیرا17دسمبر (آئی این ایس انڈیا )آسٹریلوی پولیس کے مطابق ایک شخص پر شمالی کوریا پر عائد اقوام متحدہ کی پابندیوں کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں فرد جرم عائد کر دی گئی ہے۔ ملزم نے بلیک مارکیٹ میں میزائل سازی کے لیے پرزے اور اس عمل سے جڑی ٹیکنالوجی اور سافٹ ویئر بیچنے کی کوششیں جاری رکھے ہوئے تھا۔ وہ اس طرح شمالی کوریا کے لیے بڑی رقوم جمع کرنے کی کوشش میں تھا۔ پولیس نے ملزم کی عمر انسٹھ برس بتائی ہے اور وہ ایک کوریائی نڑاد آسٹریلوی شہری ہے۔ مقامی میڈیا نے ملزم کا نام چان ہان چوئی بتایا ہے۔