کنبیرا22 دسمبر (آئی این ایس انڈیا )آسٹریلیا نے عراق اور شام میں شدت پسند تنظیم اسلامک اسٹیٹ کے خلاف جاری فضائی مہم ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ امریکی قیادت میں بین الاقوامی اتحاد کا حصہ یہ ملک اپنے چھ لڑاکا طیاروں کے ذریعے داعش کے خلاف کارروائیوں میں شامل رہا ہے۔ جمعے کے روز آسٹریلوی وزیردفاع ماریسے پائن نے صحافیوں سے بات چیت میں کہا کہ عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی کی جانب سے داعش کے خلاف فتح کے اعلان کے بعد عراقی حکومت کے ساتھ مشاورت کے تناظر میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ آسٹریلوی وزیردفاع نے ان کارروائیوں میں آسٹریلوی پائیلٹوں کی خدمات کو بھی سراہا۔
آسٹریلیا نے عراق اور شام میں فضائی کارروائیاں ختم کر دیں
