گجرات

احمد آباد میں ایس ڈی پی آئی کی جانب سے ’جن آدیش سمیلن‘کا انعقاد

Profile photo of Taasir Newspaper
Written by Taasir Newspaper

احمد آباد 10دسمبر( پریس ریلیز)۔ سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا کی جانب سے گجر ات احمدآباد ہوٹل ہوسٹ ان میں ©©©’جن آدیش سمیلن ‘کے عنوان کے تحت ایک کانفرنس کا انعقاد کیا۔ جس میں 400 سے زائد سماجی اور سیاسی فعال کارکنان نے شرکت کی۔ اجلاس کی صد ار ت ایس ڈی پی آئی قومی نائب صدر اڈوکیٹ شرف الد ین احمد نے کی۔ اس اجلاس میں ایس ڈی پی آئی قومی جنرل سکریٹریان محمد شفیع، ایم کے۔ فیضی،کرناٹک ریاستی جنرل سکر یٹری عبدا لمجید،راجستھان ریاستی صدر محمد رضوان خان، ریاستی جنرل سکریٹری محمد حنیف،ایس ڈی پی آئی قومی کوآرڈینٹر ڈاکٹر نظام الدین،ایس ڈی پی آئی گجرات کی ریاستی صدر محترمہ کم کم جی اور مہمان خصوصی کے طور پر ممبئی ہائی کورٹ کے ریٹائرڈ جج جسٹس بی جی کولسے پاٹل شریک رہے ۔ اجلاس میں مقر رین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ہمار ے ملک کا سیاسی منظرنامہ جمہوریت کے اقدار و ں سے ہٹ چکا ہے۔ فسطائی طاقتیں اپنی پوری قوت سے اپنا فرقہ وارانہ ایجنڈا نافذ کر نے میں سر گرم ہیں ۔ آئین ہند کی جگہ ہندتوا ایجنڈ ے کو نفاذ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کیونکہ پارلیمنٹ میں جو حزب اختلاف پارٹیاںہیں وہ آر ایس ایس کے مذکورہ مشین کو روکنے میں ناکام ہیں۔ یہ بات واضح طور پر سامنے آچکی ہے کہاگر وہ اپنے ایجنڈے میں کامیاب ہوگئے تو ہم اپنے ملک میں جمہوریت کو بچا نہیں سکتے ہیں۔ اگر ہم اب بھی چوکنے نہیں ہونگے تو ہم ہمار ے ملک کے سیکولر اقدار کو بچانے سے قاصر رہ جائیں گے جس ہمارے ملک کے عام عوام کی آزادی چھن جائے گی۔ لہذا ایس ڈی پی آئی نے قوی اراد ے کے ساتھ ملک کے آئین کی تحفظ، امن و اما ن، سیکولرازم اور انسانی حقوق کی پاسداری کر نے کی ذمہ داری لیتے ہوئے سب سے پہلے گجر ات سے فسطائی طاقتوں کو اقتدار سے بے دخل کر نے کے لیے گجرات اسمبلی انتخابا ت میں سیکو لر سیا سی پارٹی کو حمایت دے رہی ہے۔ ایس ڈی پی آئی کو مکمل یقین ہے کہ گجرات میں ایک ہی پارٹی واضح اکثریت سے کامیاب ہوگی اور فسطائی طاقتوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام کرے گی۔

About the author

Profile photo of Taasir Newspaper

Taasir Newspaper

Skip to toolbar