اسٹار فٹبالر رونالڈو ”گلوب ساکر ایوارڈ“ سے سرفراز

دبئی، 29 دسمبر (یو این آئی) ریال میڈرڈ کے اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو مسلسل دوسرے اور کل چوتھی بار بہترین کھلاڑی کے طور پر’گلوب ساکر ‘ایوارڈ سے نوازا گیا ہے ۔ رونالڈو ذاتی طور پر اس ٹرافی کو لینے کے لئے اگرچہ تقریب میں موجود نہیں تھے پرتگال کے رونالڈو کو فٹ بال ایجنٹ یوروپین یونین اور یورپی کلب ایسوسی ایشن کی طرف سے دیئے جانے والے گلوب ساکر ایوارڈ سے سال 2016 میں بھی نوازا گیا تھا۔اس کے علاوہ سال 2011 اور 2014 میں بھی یہ ٹرافی جیت چکے ہیں۔ پرتگالی کھلاڑی نے تقریب میں اپنا ویڈیو پیغام دے کر سب کو اس ایوارڈ کے لیے منتخب ہونے پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے اٹلی کے ڈیل پیرو سے یہ ایوارڈ لیا۔انہوں نے پیغام میں ہنستے ہوئے کہا کہ میرے پاس بہت سارے ایوارڈ ہیں لیکن میرے دوستوں بے قرار نہ ہوں کیونکہ ان کیلئے میرے پاس کافی جگہ ہے ۔ رونالڈو نے کہا کہ میرے لیے یہ خاص موقع ہے اور میں اس ٹرافی کو حاصل کرتے ہوئے کافی خوشی محسوس کر رہا ہوں۔میں اپنے ٹیم کے ساتھیوں، کوچ اور ریال میڈرڈ کا شکریہ کرنا چاہتا ہوں۔میرے لئے یہ سال بہت اچھا رہا ہے اور میں نے بہت ٹرافی جیتیں۔میں ان لوگوں کا شکریہ کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے میرے لئے ووٹ کیا۔ اسٹار فٹبال کلب ریال میڈرڈ کو بہترین کلب اور کوچ زین الدین زیدانی کو بہترین کوچ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔ زیدانی نے ایوارڈ لینے کے بعد کہا کہ میرے لیے اعزاز کی بات ہے کہ میں نے خود کے اور کلب کے لیے یہ ایوارڈ لینے آیا ہوں۔اس کا مطلب ہے کہ ہم صحیح سمت میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ فٹبالر فرانسسکو ٹوٹ¸ اور کارلس پیول کو پلیئر کیریئر ایوارڈ، مارسیلو لپ¸ کو کوچنگ کیریئر ایوارڈ اور اسپین لا لیگا کو سال کی بہترین لیگ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔