کابل 24 دسمبر (آئی این ایس انڈیا )جنوبی افغان صوبے ہلمند میں سڑک کنارے نصب بم کے پھٹنے سے کم از کم سات عام شہری مارے گئے ہیں۔ اس نصب شدہ بم سے ایک مسافر وین ٹکرائی۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد اس وین پر سوار تھے۔ یہ حادثہ ہلمند کے مرجع نامی ضلع میں پیش آیا۔ صوبائی گورنر کے ترجمان نے ہلاکتوں کی تعداد دس بتاتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اس بم کے پھٹنے سے مسافر وین تباہ ہوئی ہے اور ہلاک شدگان کی حتمی تعداد واضح نہیں ہے۔ رواں برس کے دوران ایسے بموں کے پھٹنے سے ہونے والی ہلاکتیں 800 سے تجاوز کر گئی ہیں۔
افغانستان میں بم پھٹنے سے سات شہری ہلاک
