اقوام متحدہ کی پابندیاں جنگی اقدام ہے، شمالی کوریا

پیانگ یانگ24 دسمبر (آئی این ایس انڈیا )شمالی کوریا نے سلامتی کونسل کی جانب سے نئی سخت اقتصادی پابندیاں عائد کرنے کی قرارداد کی منظوری کو ’جنگی اقدام‘ قرار دیا ہے۔ یہ قرارداد امریکا نے حلیفوں سے مشاورت کر کے تیار کی تھی۔ اس تناظر میں شمالی کوریا نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اگر امریکا امن سے رہنے کی خواہش رکھتا ہے تو اسے شمالی کوریا کے ساتھ معاندانہ پالیسی ختم کرنا ہوگی۔ شمالی کوریائی وزارت خارجہ نے اتوار چوبیس دسمبر کو کہا کہ امریکا جوہری طاقت شمالی کوریا کے ساتھ مل کر رہنا سیکھ لے اور یہ خواب بھی دیکھنا بند کر دے کہ وہ جوہری ہتھیاریوں سے دستبرداری اختیار کر لے گا۔