واشنگٹن 27دسمبر (آئی این ایس انڈیا ) امریکی کی شمال مشرقی اور وسط مغربی ریاستیں ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں اور سردی کی حالیہ لہر جنوری کے پہلے ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔امریکہ کی ‘نیشنل ویدر سروس’ نے خبردار کیا ہے کہ سردی کی لہر سے متاثرہ علاقوں میں پورا ہفتہ درجہ حرارت دسمبر میں ریکارڈ کیے جا نے والے معمول کے ٹیمپریچر سے کہیں کم رہے گا۔کرسمس کے موقع پر آنے والے ایک طوفان سے امریکہ کی مشرقی ریاستوں میں شدید برف باری بھی ہوئی ہے۔سب سے زیادہ برف باری ریاست پینسلوینیا میں ہوئی ہے جہاں کے شہر ایری میں پیر اور منگل کو 53 انچ تک برف پڑنے کے بعد ہنگامی حالت نافذ کردی گئی ہے۔ ماہر ینِ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید سرد موسم کے دوران امریکہ کے بیشتر حصے میں درجہ حرار ت نقطہ انجماد سے کہیں نیچے رہنے اور خطر نا ک حد تک سرد ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ویدر سرو س نے شمالی ڈکوٹا اور وسکونسن کی پوری ریاستوں اور جنوبی ڈکوٹا، منی سوٹا، آئیووا، مشی گن اور انڈیانا کے بیشتر مقامات پر شدید سردی کا الرٹ جاری کیا ہے۔ویدر سروس نے شمال مشرقی ریاستوں مین، ورمونٹ، نیو ہمپشر اور نیویارک کی ریا ستو ں میں شدید سرد ہوائیں چلنے کی بھی پیش گوئی کی ہے۔ماہرینِ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ اگر ان سرد ہو او¿ں میں زیادہ دیر تک بدن کا کوئی حصہ کھلا رہا تو فراسٹ بائٹ کا قوی اندیشہ ہے۔
امریکہ کی بیشتر ریاستوں میں سردی کی شدید لہر، شریانیں منجمد ہونے لگیں
