انقلاب ایوارڈ کیٹگری ”کفالت و خدمات “کا نتیجہ ظاہر

ممبئی17 دسمبر (پریس ریلیز)جمعیة علماءہند کے حلقہ ¿ احباب و کارکنان میں یہ خبر باعث انبساط و مسرت ہوگی کہ روزنامہ انقلاب کی جانب سے رائے شماری کے ذریعہ جناب گلزار احمد اعظمی کو انقلاب ایوارڈز برائے خدمات و کفالت سے نوازا گیا۔موصوف کو یہ ایوارڈ ان کی دہشت گردی کے الزام میں گرفتار بے گناہ مسلمانوں کے مقدمات کی بہترین وکلاءکے ذریعہ کامیاب پیروی کے اعتراف میں دیا گیا۔انعامی تقریب میں جناب گلزار احمد اعظمی نے ادارہ انقلاب اور اس کے توسط سے ان ہزارو ں محسنین کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے اپنی آراءکے ذریعہ عزت بخشی ،نیز روزنامہ انقلاب کے مالک مرحوم عبد الحمید انصاری کو بھی اس مو قع پر یاد کیا جن سے ان کے اچھے مراسم تھے ۔جمعیة علماءمہاراشٹر کے حلقہ میں اس اطلاع سے مسرت کی لہر دوڑ گئی ۔مولانا مستقیم احسن اعظمی (صدر جمعیةعلماءمہاراشٹر)مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری ) مفتی محمد یوسف قاسمی (خازن )،حافظ مسعود احمد حسامی (نائب صدر ) کے علاوہ سماجی ،سیاسی اورصحافتی میدانوں سے جڑی شخصیات کی جانب سے مسلسل مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے،جن میںبطور خاص محمد عارف نسیم خان(ایم ایل اے) ،شکیل رشید خان(ایڈیٹر روزنا مہ اردو نیوز ممبئی )، مولانا محمد عارف عمری (ناظم شعبہ نشر و اشاعت جمعیة علماءمہاراشٹر) مولا نازین الدین خان(صدر جمعیةعلماءساﺅتھ ممبئی ) طارق مستقیم شیخ (مدن پورہ)،مفتی ابو ایوب قاسمی ،مولانا عبد الخالق قاسمی، ڈاکٹر انور علی ،جمال خان پٹھان ،محمد شاداب،سراقہ اعظمی ،افضل علی ،خلیل الرحمٰن،سلیم نداف اور جمعیة علماءکے وکلاءکی ٹیم ایڈوکیٹ محمد شریف شیخ ،ایڈوکیٹ انصار نثار تنبولی،ایڈوکیٹ شاہد ندیم انصاری وغیرہ کے نام قابل ذکر ہیں ۔