ممبئی 18دسمبر(پریس ریلیز)مشہور اردو نیوز پیپر انقلاب کی جانب سے جمعیة علماءمہاراشٹر قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی کو’خدمت و کفالت ایوارڈ‘ ملنے پر مسلم وکلاءکی جانب سے مبارکبا دپیش کی گئی ۔آج دوپہر بعد دفتر جمعیة علماءمیں وکلاءافروز صدیقی، شریف شیخ، شاہد ندیم نے گلزار اعظمی سے ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کرتے ہوئے انہیں مبارکبا د پیش کی۔
انقلاب خدمت و کفالت ایوارڈ ملنے پرمسلم وکلاءکی جانب سے گلزار اعظمی کو مبارکباد
