ایس ڈرائیو میں پکڑے گے درجنوں ملزمین

کھگڑیا،17 دسمبر ( نمائندہ ) پولس کپتان مینو کماری کی ہدایت پر ضلع میں چلائے جارہے ایس ڈرائیومہم کے تحت ایک بار پھر پسراہا تھانہ علاقہ کے کئی ملزموں کی گرفتاری کی خبر ہے۔ ملی جانکاری کے مطابق پسراہا تھانہ کی پولس گذشتہ رات دو وارنٹی سمیت کل سات ملزمین کو گرفتار کرنے میں کامیاب رہی ہے۔ ان ملزمین میں پسراہا تھانہ مقدمہ نمبر 140/15 کے ملزم جموا باشندہ ہلیشور یادو کا بیٹا بی ڈی یو یادو کا نام شامل ہے ۔ وہیں پولس نے آبکاری ایکٹ کے تحت پسراہا تھانہ علاقہ کے تحائے باشندہ گوپال یادو کے بیٹا بالمیکی یادو، بندھراباشندہ سبودھ یادو کے بیٹا راجیو کماراور اسی گاو¿ں شمبھو یادو کا بیٹا برجیش یادو، اور مڑیا گاو¿ں اوپی علاقہ کے ارریہ گاو¿ں باشندہ ، بچویادو کے بیٹا رنجن یادو ،عرف نرنجن یادو کو گرفتار کیا ہے۔ اس کے علاوہ پسراہا تھانہ کی پولس کے ذریعہ گذشتہ رات ہی جھنجھرا خان گاو¿ں باشندہ کوشو چورسیاکے بیٹا شمبھو چورسیا اور کھروا باشندہ سہندر سنگھ کے بیٹا شمبھو سنگھ کو بھی گرفتار کیاگیا ہے۔ غور طلب ہے کہ دونوں ہی وارنٹی ملزم ، وہیں معاملے پر پسراہاتھانہ صدر آشیش کمار سنگھ نے بتایا کہ سبھی ملزمین کی گرفتاری گذشتہ رات پسراہاتھانہ علاقہ کے مختلف علاقوں سے کی گئی ہے۔ قابل ذکر ہے کہ گذشتہ دنوں بھی پسراہاتھانہ کی پولس نے آدھے درجن سے زیادہ ملزمین کی گرفتاری ایس ڈرائیوکے تحت ہی کی گئی تھی۔ دوسری طرف سم کالین مہم تحت ہی مڑیا اوپی کی پولس کے ذریعہ بھی گذشتہ رات ایک وارنٹی ارریہ گاو¿ں باشندہ آنجہانی رام بھجو یادو، کے بیٹا جیون کھرہری کو گرفتار کرنے کی خبر ہے۔