میلبورن، 27 دسمبر (یو این آئی) انگلینڈ اینڈ ویلس کرکٹ بورڈ ( ای سی بی) نے سال 2019 میں اپنے گھریلو میدان پر آسٹریلیا کے ساتھ ہونے والی ایشیز کرکٹ سیریز میں دن رات ٹسٹ کے امکانات سے انکار کردیا ہے ۔ ایڈلیڈ اوول میں موجودہ سیریز کا دوسرا ٹسٹ ڈے نائٹ کھیلا گیا تھا جہاں آسٹریلیا نے 120 رن سے جیت حاصل کی تھی۔ حالانکہ انگلینڈ نے اس برس اگست میں ایجبسٹن میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا پہلا ڈے نائٹ کھیلا تھا جہاں اس کی ٹیم نے بڑی جیت حاصل کی تھی۔ حالانکہ انگلینڈ بورڈ کے چیف ایکزیکیٹیو ٹام ہیریس نے کہا کہ ان کی ٹیم سال 2019 میں ڈے نائٹ کھیلے گی لیکن ایشیز سیریز میں اس فارمیٹ میں کھیلنے کے امکانات سے انہوں نے انکار کردیا۔ انہوں نے کہا کہ ابھی ہمیں اس بارے میں فیصلہ کرنا ہے لیکن سچ کہوں تو ایسا ہونے کی امید نہیں ہے ۔ برطانیہ میں ہمارے پاس اپنا ایک فارمولہ ہے اور وہ ٹھیک طرح سے کام کررہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ صحیح وقت، جگہ اور صحیح حالات میں ہی دن رات ٹسٹ کھیلا جاسکتا ہے ۔ ہم اس کے لئے حالات دیکھیں گے لیکن فی الحال ایسا ہوتا نظر نہیں آرہا ہے ۔ موجودہ ایشیز سیریز میں انگلینڈ پانچ میچوں کی سیریز 0۔3 سے پہلے ہی گنوا چکی ہے ۔
ایشیز ڈے نائٹ ٹسٹ نہیں ہوگا:ای سی بی
