میلبورن، 26 دسمبر (یو این آئی) ڈیوڈ وارنر (103) کی سنچری کے بعد کپتان اسٹیون اسمتھ (ناٹ آوٹ 65) کی نصف سنچری سے آسٹریلیا نے انگلینڈ کے خلاف ایشیز کرکٹ سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن منگل کو تین وکٹ کے نقصان پر 244 رن بنالئے ۔ میزبان آسٹریلیا نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا اور چوتھے ٹیسٹ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہونے تک 89 اوور میں تین وکٹ پر 244 رن بنا لئے ۔ وارنر نے سست آغاز کے ساتھ اپنی 21 ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی۔ دن کے اختتام تک کپتان ا سمتھ 65 رن اور شان مارش 31 رن بنا کر میدان پر موجود ہیں۔ میلبورن کرکٹ گرا¶نڈ ( ایم سی جی ) پر کامیاب سمجھے جانے والے انگلینڈ کے تیز گیندباز جیمس اینڈرسن نے 21 اوور میں 2.04 کے اکونوم¸ ریٹ سے اطمینان بخش گیندبازی کرتے ہوئے 43 رن پر ایک وکٹ لیا۔ اسٹیورٹ براڈ نے 41 رن اور کرس ووکس نے 60 رن دے کر ایک ایک وکٹ حاصل کیا۔ ایشیز سیریز پر قبضہ کرنے اور کرسمس کے جشن کے بعد میدان پر اتری آسٹریلیائی ٹیم کا آغاز اگرچہ سست رہا اور چائے کے وقفہ تک اس نے دو وکٹ پر صرف 145 رن ہی بنائے ۔لیکن پھر اس نے تیزی پکڑی اورا سکور کو پہلے دن ڈھائی سو کے قریب پہنچا دیا۔ ایم س¸ ج¸ میں بھرے 88،172 ناظرین کے سامنے پہلے بلے بازی کرنے اتری آسٹریلیا کے افتتاحی بلے باز کیمرون بین کرافٹ اور نائب کپتان وارنر نے پہلے وکٹ کے لئے 122 رن کی شراکت داری کی ہے ۔ بین کرافٹ نے وارنر کا بخوبی ساتھ نبھاتے ہوئے رن بٹورے ۔ وارنر کا قسمت نے بھی ساتھ دیا جنہیں ڈرنک سے ٹھیک پہلے 99 کے اسکور پر براڈ نے مڈ آن پر لپک لیا۔ لیکن ری پلے میں پتہ چلا کہ انگلینڈ کی ٹیم کے نئے کھلاڑی گیندباز ٹام کران کی یہ گیند نو بال تھی۔ اسٹیڈیم میں وارنر کے ساتھ ناظرین نے بھی اس کا جشن منایا اور ایک رن لے کر آسٹریلیائی نائب کپتان نے اپنی سنچری مکمل کر لی ہے ۔ انہوں نے 151 گیندوں میں 13 چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ بین کرافٹ نے 95 گیندوں میں دو چوکے لگا کر 26 رن بنائے۔ اور 35 ویں اوور میں جاکر ووکس نے انہیں ایل بی ڈبلیو آ¶ٹ کرکے انگلینڈ کو پہلا وکٹ دلایا۔اس کے تھوڑی دیر بعد ہی وارنر کو اینڈرسن نے وکٹ کیپر بلے باز جانی بیئرسٹو کے ہاتھوں کیچ کراکر دوسرا اہم وکٹ بھی حاصل کرلیا۔ کپتان اسمتھ کے اگرچہ سست اور سپاٹ پچ پر پہلے بلے بازی کے فیصلے کو وارنر کی سنچری سے کافی راحت ملی۔ اسمتھ نے پھر عثمان خواجہ کے ساتھ اننگز کو آگے بڑھایا لیکن خواجہ تیسرے بلے باز کے طور پر 160 کے اسکور پر آ¶ٹ ہو گئے ۔ انہیں براڈ نے بیئرسٹو کے ہاتھوں کیچ کرایا ۔خواجہ نے 65 گیندوں میں 17 رن بنائے ۔ اسمتھ نے پھر پانچویں نمبر پر بلے بازی کے لیے اترے شان کے ساتھ مل کر 84 رنوں کی ناٹ آوٹ ساجھے داری کی اور دن کے اختتام تک دوبارہ آسٹریلیا کو کوئی اور نقصان نہیں ہونے دیا اور ٹیم کے سست آغاز کے باوجود اسے اسٹمپس تک 244 کے اطمینان بخش اسکور تک پہنچایا۔ شان نے 93 گیندوں میں چار چوکوں کی مدد سے ناقابل شکست 31 رن بنائے ۔ اسمتھ نے 131 گیندوں میں چھ چوکے لگاکر ناٹ آ¶ٹ 65 رن بنائے یہ مسلسل تیسری مرتبہ ہے جب وہ اپنے باکسنگ ڈے ٹیسٹ میں ناٹ آ¶ٹ میدان سے لوٹے ہیں۔ ٹیسٹ میں دنیا کے نمبر ایک بلے باز نے اپنے مسلسل تین باکسنگ ڈے ٹسٹ میچوں میں ناٹ آوٹ رہتے ہوئے ویسٹ انڈیز، پاکستان اور انگلینڈ کے خلاف کل 434 رن بنائے ہیں۔
باکسنگ ڈے ٹسٹ کے پہلے ہی دن وارنر نے بنائی سنچری
