بروقت امریکی اطلاع پر روس دہشت گردی کی بڑی کارروائی سے بچا

ماسکو18دسمبر (آئی این ایس انڈیا ) روس نے اتوار کے روز بتایا ہے کہ امریکی وفاقی تحقیقاتی ادارے (سی آئی اے) کی جانب سے روسی حکام کو فراہم کردہ اطلاعات کے باعث سینٹ پیٹرز برگ دہشت گردوں کے تباہ کن بم حملوں کا ہدف بننے سے محفوظ رہا۔ کر یملن نے کہا ہے کہ روسی صدر ولادیمیر پوتین نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ٹیلی فون پر گفتگو کر کے ’سی آئی اے‘ کی جانب سے اطلاع کی فراہمی پر شکر یہ ادا کیا۔ وائیٹ ہاو¿س نے اس خبر کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ امریکہ کی بروقت معلومات کی فراہمی نے روس کو دہشت گردی سے بچالیا۔ وائٹ ہاﺅس نے کہا ہے کہ’امریکہ کی جانب سے فراہم کی جانے والی اطلاع کی بنیاد پر روسی حکام حملے سے پہلے ہی دہشت گردو ں کو پکڑنے میں کامیاب ہوئے، بصورت دیگر حملے کی وجہ سے بڑی تعداد میں ہلاکتیں واقع ہوتیں‘۔وائٹ ہاﺅس نے بتایا کہ ’روس کو کوئی جانی نقصان نہیں پہنچا، دہشت گرد حملہ آور پکڑے گئے جو اس وقت قید میں بند ہیں‘۔روس نے کہا ہے کہ فراہم کی گئی اہم خفیہ معلومات کی بنیاد پر ا±س کی فیڈرل سکیورٹی سروس گذشتہ ہفتے سات مشتبہ افراد کو پکڑ نے میں کامیاب ہوئی؛ جو ہفتے کے روز خودکش بم حملوں کی منصوبہ بندی کر رہے تھے۔ ا±ن کا ہدف روس کے دوسرے بڑے شہر میں دوسری صدی عیسوی کے کازن دور کا کلیسا گھر اور دوسرے روسی مقامات تھے۔ مزید تین افراد کو اتوار کے روز پکڑ لیا گیا، جن کے لیے حکام کا کہنا ہے کہ ا±ن کا حملے کے منصوبے سے تعلق ہے۔