بریگزٹ مذاکرات کا اگلا دور ’جلد از جلد‘ ہونا چاہئے: ینکر

لندن15دسمبر (آئی این ایس انڈیا )یورپی کمیشن کے سربراہ ڑاں کلود ینکر نے کہا ہے کہ یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج سے متعلق مذاکرات کا اگلا دور ’جلد از جلد‘ منعقد ہونا چاہیے۔ گزشتہ ہفتے برطانوی وزیراعظم ٹیریزا مے یورپی یونین کے ساتھ ایک معاہدے پر پہنچیں تھیں، جس کے تحت مارچ 2019ءمیں برطانیہ کی یورپی یونین سے علیحدگی کے بعد آئرلینڈ کی سرحدوں کے معاملے، مالیاتی ادائیگیو ں اور یورپی شہریوں کے حقوق سے متعلق امور طے کیے گئے تھے۔ یورپی کمیشن کے مطابق اس سلسلے میں نمایاں پیش رفت ہو چکی ہے، اس لیے اب بریگزٹ مذاکرات کا دوسرا دور شروع کیا جا سکتا ہے۔