اسلام آباد 27دسمبر (آئی این ایس انڈیا ) پیپلز پارٹی کے سربراہ اور بینظیر بھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو نے ایک برطانوی ذرائع ابلاغ سے بات کرتے ہوئے جنرل پرویز مشرف کو اپنی والدہ کا قاتل قرار دیا ۔پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ بینظیر بھٹو کے قتل کا ذمہ دار ذاتی طور پر سابق فوجی صدر جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کو سمجھتے ہیں جنھوں نے حالات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ان کی والدہ کو قتل کروایا۔پاکستان کی سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کی دسویں برسی کے موقع پر ان کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری نے انٹرویو دیا جس میں انھوں نے اپنی والدہ کے قتل میں ملوث افراد کے بارے میں پہلی بار تفصیل سے اظہار خیال کیا۔ صحافی اوئن بینٹ جونز سے خصوصی گفتگو میں انھوں نے کہا کہ وہ اس نوجوان لڑکے کو بینظیر کا قاتل نہیں سمجھتے جس نے 27 دسمبر سنہ 2007 کی شام راولپنڈی میں ان کی والدہ پر قاتلانہ حملہ کیا تھا ؛ بلکہ مشرف نے سیاسی مفادات اور اس صور تحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے میری والدہ کو قتل کروایا۔ اس دہشت گرد نے شاید گولی چلائی ہو، لیکن مشرف نے میری والدہ کی سکیورٹی کو جان بوجھ کر ہٹایا تاکہ انھیں منظر سے ہٹایا جا سکے۔’بلاول بھٹو کے مطابق پرویز مشرف نے بینظیر بھٹو کو براہِ راست دھمکی دی اور کہا کہ ان کے تحفظ کی ضمانت ان (مشرف) کے ساتھ تعاون پر منحصر ہے۔واضح ہو کہ آج کے ہی دن دس سال قبل بے نظیر بھٹو پر قاتلانہ حملہ کیا گیا تھا جس سے وہ فوت ہوگئی تھیں۔اس کے بعد، بلاول کے مطا بق حملے والے روز پرویز مشرف نے بینظیر کی سکیورٹی ہٹا دی۔ ‘حملے کے دن ان کے گرد جو سکیورٹی حصار ہوتا تھا اسے بھی ہٹا دیا گیا۔ جیسا کہ میں نے کہا، میں اس طرح کے اتفاقات پر یقین نہیں رکھتا۔’ان سے جب پوچھا گیا کہ رائے عامہ کے جائزے بتاتے ہیں کہ بہت سے پاکستانی آپ کے والد کو بینظیر بھٹو کا قاتل سمجھتے ہیں، تو بلاول نے کہا کہ یہ مظلوم کو ظالم قرار دینے کے مترادف ہے۔انہوں نے کہا کہ میری والدہ کے قتل کے معاملے میں حقائق کو چھپایا جا رہا ہے اور میڈیا کے ذریعے ایک خاص طرح کا تاثر پیدا کیا جا رہا تاکہ آمر مشرف کا دامن بچار ہے ۔ بلاول زرداری بھٹو نے ایک بار پھر اعاد ہ کرتے ہوئے کہا ”میں انھیں ذاتی طور پر اپنی والدہ کی شہادت کا ذمہ دار سمجھتا ہوں۔ میرے پاس یہ تفصیل نہیں ہے کہ اس نے کسی کو فون پر اس کی ہدایت دی یا کسی میٹنگ میں کسی کو خفیہ کوڈز کے ذریعے پیغام دیا کہ ان کا بندوبست کر دو اس لیے میں لوگوں یا اداروں پر خواہ مخواہ الزام تراشی نہیں کروں گا“۔پیپلز پارٹی کے سربراہ نے بینظیر بھٹو کے قتل کے مقدمے کے ملوث افراد کو بری کرنے کے فیصلے پر عدالت کو بھی کڑی تنقید کا نشانہ بنایا۔ ’مشرف، جسے غیر حاضری میں سزا دی جانی چاہیے تھی کیونکہ ان کے وکیل ان کی نمائندگی اس مقدمے میں کر رہے تھے، انھیں سزا دینے کے بجائے عدالت نے مفرور قر ار دیا اور کہا کہ ان پر مقدمہ اس وقت چلے گا جب وہ ( پرویز مشرف) ملک میں آنا مناسب سمجھیں گے۔ یہ ا نصاف کی توہین اور اس کا مذاق بنانے کے مترادف اور شرمناک ہے۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.