کٹک، 19 دسمبر (یو این آئی) روہت شرما کی کپتانی میں ہندستانی کرکٹ ٹیم بدھ کو سری لنکا کے خلاف سیریز کے پہلے 20۔20 بین الاقوامی میچ میں اپنی جیت کو یقینی بنانے کے لئے میدان میں اترے گی جہاں اس کے کئی کھلاڑیوں کے پاس اپنے ذاتی ریکارڈ قائم کرنے کے بھی مواقع ہوں گے ۔ ہندستان نے اتوار کو سری لنکا کے خلاف 1۔2 سے تین میچوں کی یک روزہ سیریز جیتی تھی جبکہ اس سے قبل وہ تین میچوں کی ٹیسٹ سیریز0۔1 سے جیت چکا ہے ۔ وراٹ کوہلی کی غیر موجودگی میں اب قائم مقام کپتان روھت کے کندھوں پرٹوئنٹی۔20 سیریز میں بھی جیت دلانے کی ذمہ داری ہے ۔ ٹیم انڈیا نے اسی برس سری لنکا کے خلاف اسی کے میدان پر واحد ٹوئنٹی 20 کھیلا تھا اور اس میں کامیابی حاصل کی تھی جبکہ اوورآل فاسٹ فارم بھی اس کا سری لنکا کے خلاف بہترین ریکارڈ رہا ہے ۔دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک پانچ دورخی ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ سیریز ہو چکی ہیں جس میں ہندستان نے کبھی بھی شکست نہیں جھیلی ہے ۔ سال09۔ 2008میں ہندستان نے سری لنکا سے 0۔1، 2012 ءمیں0۔1 سے ،16۔ 2015 میں1۔2 سے اور 2017 میں0۔1 سے ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی میچ جیتے ہیں جبکہ 10۔2009 میں اس نے سیریز 1 -1 سے ڈرا کھیلی تھی۔لیکن اس مرتبہ اس کے پاس گھریلومیدان پر سری لنکا کو0۔3 سے کلین سویپ کا موقع ہے ۔ ٹیم انڈیا گزشتہ غلطیوں سے سبق لیتے ہوئے کٹک میں شروع سے ہی برتری بنائے رکھے گی تاکہ ون ڈے سیریز جیسی صورت حال پیدا نہ ہو۔بہترین فارم میں چل رہی ٹیم کا حوصلہ کافی بلند ہے جبکہ سری لنکا پر اب سیریز کے ساتھ عزت بچانے کا بھی دبا¶ ہے ۔ سری لنکا کی ٹیم کو اپنے میدان پر اسی برس ہوئی گھریلو سیریز میں تینوں فارمیٹس میں ہندستان سے شکست جھیلنی پڑی تھی لیکن وہ ہندستان کی زمین پر موجودہ سیریز میں بھی کوئی نمایاں کارکردگی نہیں دکھاسکی ہے ایسے میں اس کے پاس بھی واپسی کا یہ سنہری موقع ہے ۔ حالانکہ اس فارمیٹس میں اس کی حالیہ کارکردگی کافی مایوس کن رہی ہے اور اسے اسی سال یو اے ای میں پاکستان سے ٹوئنٹی 20 سیریز میں3۔0 سے کراری شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ وہیں اس سیریز میں اب اس کے تجربہ کار گیندباز لست ملنگا کو آرام دیا گیا ہے جبکہ سرنگا لکمل بھی ٹیم کا حصہ نہیں ہے ۔ اکتوبر میں پاکستان کے ساتھ ہوئی سیریز کے اب صرف چھ کھلاڑی ہی ہندستان کے خلاف سیریز کا حصہ ہیں اور جن کھلاڑیوں نے لاہور جانے سے انکار کیا تھا وہ بھی واپسی کر رہے ہیں۔سچت پاتھیرانا اور چترنگا ڈ¸ سلوا کے طور پر اس کے پاس آل را¶نڈر تو ہیں لیکن اکیلا دھننجے کے طور پر واحد اسپنر ہے ۔ بلے بازی لائن اپ میں کشال پریرا، سدیرا سمروکرما، دانشکا گناتھیلاکا اور اپل تھرنگا ٹاپ آرڈر کے دعویداروں میں ہے ۔کشال نے جون میں چیمپئنز ٹرافی کے بعد سے بین الاقوامی کرکٹ نہیں کھیلا ہے لیکن ان کی غیر موجودگی میں نروشن ڈکویلا اہم بلے باز رہے ہیں۔ تیز گیند بازوں میں لکمل اور ملنگا کی غیر موجودگی میں دشمنتا چمیرا اور نوان پردیپ سے امیدیں ہوں گی۔ ایک طرف جہاں سری لنکا کی بلے بازی اور گیندبازی دونوں میں کافی استحکام دکھائی دے رہا ہے وہیں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ٹیم انڈیا کے کھلاڑیوں میں مہندر سنگھ دھونی، روہت شرما، لوکیش راہل، دنیش کارتک، منیش پانڈے جیسے اچھے اسکورر بھی موجود ہیں جبکہ اسپن گیندبازوں میں اس کی نظریں پھر سے یجویندر چہل اور کلدیپ یادو پر ٹک¸ ہیں۔ ون ڈے سیریز میں ڈبل سنچری بنانے والے روہت پر رن بنانے کی سب سے بڑی ذمہ داری ہوگی اور اوپننگ آرڈر میں راہل ان کے اچھے شراکت دار ہو سکتے ہیں۔ وہیں مڈل آرڈر میں تجربہ کار دھونی کو پوزیشن سنبھالنی ہوگی۔ روہت کے پاس بارابت¸ اسٹیڈیم میں 1500 ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی رن بنانے کا موقع ہو گا جس سے وہ ابھی 15 رن دور ہیں۔ وراٹ کے بعد ایسا کرنے والے وہ دوسرے ہندوستانی بلے باز بھی بن جائیں گے ۔ ایسے ہی وکٹ کیپر بلے باز دھونی کو ٹوئنٹی 20 میں سریش رینا کو پیچھے دھکیل کر تیسرا سب سے زیادہ اسکورر بننے کا موقع ہے جن کے ابھی تک 1281 رن ہیں۔ ساتھ ہی دھونی کے پاس اس مرتبہ اسٹمپ کے پیچھے ایک اور ذاتی کامیابی حاصل کرنے کا موقع ہے ۔دھونی کو ٹوئنٹی 20 بین الاقوامی کرکٹ میں وکٹ کے پیچھے سب سے زیادہ شکار کرنے کے اے بی ڈی ولیرس (72 ا سٹمپنگ) کے ریکارڈ کو پیچھے چھوڑنے کے لئے اب صرف تین شکار اور کرنے ہیں۔ گیندبازی میں سوراشٹر کے بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز جے دیو انادکٹ کی بھی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے جنہوں نے گزشتہ سال جون میں زمبابوے کے خلاف آخری ٹوئنٹی 20 کھیلا تھا۔ وہیں ٹیم میں تین ناتجربہ کار کھلاڑیوں واشنگٹن سندر، باسل تھمپ¸ اور دیپک ہڈا ہیں۔ دیپک کی سید مشتاق علی ٹورنامنٹ میں بہترین کارکردگی رہی تھی۔ ون ڈے سیریز میں متاثر کرنے والے اسپنر یجویندر رواں برس کے بہترین وکٹ لینے والے گیندباز بننے سے بھی تین وکٹ دور ہیں۔ ان کے نام اب تک 15 وکٹ ہیں وہیں جسپریت بمراہ (12) ان سے پیچھے ہیں۔ تیز گیند بازوں میں بھونیشور کمار کی غیر موجودگی میں بمراہ پر اضافی ذمہ داری ہوگی جبکہ ٹیم میں کیرالہ کے یارکر مین باسل تھمپ¸ بھی شامل ہیں۔
بھارت-سری لنکا کے درمیان پہلا ٹی-20میچ آج
