بینظیر بھٹو کی برسی پر صوبہ سندھ میں آج عام تعطیل کا اعلان

کراچی 26دسمبر (آئی این ایس انڈیا) حکومت سندھ نے بدھ کوبینظیر بھٹو کی برسی پر عام تعطیل کی منظوری دے دی۔وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے بینظیر بھٹو کی 10 ویں برسی پر عام تعطیل کی منظوری دے دی ہے۔ محکمہ سروسز سندھ کی جانب سے چھٹی کی سمری ارسال گئی جسے وزیراعلی سندھ نے منظور کرلیا۔آج( بدھ کو) سندھ حکومت اور اس کے ذیلی اداروں میں عام تعطیل ہوگی۔ واضح رہے کہ بے نظیر بھٹو دو بار ملک کی منتخب وزیراعظم رہیں اور 27 دسمبر 2007 کو راولپنڈی کے لیاقت باغ میں بم دھماکے میں جاں بحق ہوگئی تھیں۔