صنعائ22 دسمبر (آئی این ایس انڈیا )یمن کی سرکاری فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ملک کے باغی حوثی گروپ کے سربراہ عبدالملک الحوثی کے ایک دست راست اور اہم لیڈر حسین الحوثی کو اب اور الضالع گورنری سے حمک کے محاذ سے اس کے تین ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا ہے۔یمن کی سرکاری فوج کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ حسین الحوثی کی گرفتاری بدھ کے رز حمک کے مقام سے عمل میں لائی گئی۔ مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق حسین الحوثی کو تفتیش کے لیے کسی نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا جہاں اس سے اور دیگر گرفتار باغیوں سے پوچھ تاچھ جاری ہے۔ حسین الحوثی باغی گروپ کا صعدہ کے علاقے کا جنرل سپر وائزر تھا۔ وہ اپنے تین ساتھیوں کے ہمراہ اسلحہ کے بغیر گشت پر تھا۔ یمنی انٹیلی جنس حکام اس کی نقل وحرکت پر نظر رکھے ہوئے تھے۔ ایک چیک پوسٹ سے گذرتے ہوئے بریگیڈ 30 کے اہلکاروں نے اس کی گاڑی روکی اور سادہ کپڑوں میں ملبوس حسین الحوثی کو حراست میں لے لیا۔یمنی فوج کے ذرائع کے مطابق پکڑے گئے اہم حوثی لیڈر سے ہونے والی تحقیقات کے نتائج اور اسے ملنے والی معلومات جلد منظر عام پر لائی جائیں گی۔ عسکری ذرائع نے توقع ظاہر کی ہے کہ حسین الحوثی کی گرفتاری سے وسطی یمن کے علاقوں بالخصوص اب اور ضالع گورنریوں میں جنگ کا پانسہ پلٹ جائے گا۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.