نئی دہلی15دسمبر (آئی این ایس انڈیا) پارلیمنٹ کے موسم سرما کے سیشن کی کارروائی شروع ہوئی۔ راجیہ سبھا میں شرد یادو اور علی انور کی رکنیت کا مسئلہ اٹھایا گیا ۔ اس کے بعد حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد نے سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ پر گجرات کے انتخابات کے دوران وزیراعظم مودی کی طرف سے لگائے گئے الزامات کی وضاحت مانگی ۔غلام نبی آزاد نے کہا کہ اس مسئلے پر وزیر اعظم پر لازم ہے کہ وہ ایوان میں اپنے موقف کی وضاحت کری جس کے بعد ایوان میں زبردست ہنگامہ ہوا جس کی وجہ سے ایوان کی کاروائی 2:30بجے تک کے لیے ملتوی کردی گئی ۔ انہوں نے کہا کہ سابق وزیر اعظم ڈاکٹر منموہن سنگھ پرپاکستان کے ساتھ بھارت مخالف سازش رچنے کا الزام لگایا تھا ، مودی پارلیامنٹ میں ملک سے معافی مانگیں ، اسی وقت شیو سینا نے منموہن سنگھ کے خلاف لگائے گئے الزامات پر وضاحت طلب کی تھی ۔ اس سے پہلے حزب اختلاف کے رہنما غلام نبی آزاد کی قیادت میں اپوزیشن جماعتوں کی طرف سے جنتا دل یونائٹیڈ (جے ڈی یو) لیڈر شرد یادو کو معطل کرنے کے معاملے پر کافی ہنگامہ ہواجس کی وجہ سے ایوان بالا کی کارروائی مختصر وقت کے لئے ملتوی کر دی گئی، تاہم فوری طور پر وقفہ سوالات کے لیے کارروائی شروع ہونے کے بعد، آزاد اور دیگر اپوزیشن رہنماو¿ں نے مودی کے خلاف زبردست ہنگامہ آرائی کی ۔ مودی نے دعوی کیا تھا کہ کانگریس لیڈر منی شنکر ایر کے گھر پر ہوئی ایک میٹنگ میں جس میں منموہن سنگھ بھی شامل تھے، گجرات انتخابات کو لے کر بھارت میں تعینات پاکستان کے ہائی کمشنر اور سابق پاکستانی وزیر خارجہ خورشید قصوری سے بات چیت کی گئی تھی۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے کابینہ کونئے ارکان سے متعارف کرایااس میں وزیر دفاع نرملا سیتا رمن ، ریلوے کے وزیر پیوش گویل اور دیگر شامل ہیں۔ مودی نے ستمبر میں کابینہ میں تبدیلی کی تھی اور اس میں نئے چہرے بھی شامل کیے تھے۔لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن نے تین سبکدوش ہونے والے ممبران پارلیمنٹ اور کانگریس لیڈر پر یہ رنجن داس منشی سمیت کچھ سابق ارکان پارلیمنٹ کو خراج تحسین پیش کیا ۔ بعدہ ایوان کی کارروائی پیر تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ۔ ارکان پارلیمنٹ نے موجودہ ایم پی سلطان احمد ( ترنمول کانگریس) ایم تسلیم الدین (آر جے ڈی) اور مہنت چندناتھ (بھارت جنتا پارٹی) کو خراج عقیدات پیش کیا ۔ پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس میں لوک دل کے ممبر پارلیامنٹ دشینت چوٹالہ ٹریکٹر سے پارلیامنٹ پہنچے اس کے علاوہ بی جے پی کے صدر امیت شاہ جمعہ کو پارلیمنٹ میں راجیہ سبھا ممبر کے طور پر پہلی بار پارلیمنٹ پہنچے ۔
راجیہ سبھا میں شرد اور منموہن کے معاملے پر ہنگامہ ،کارروائی ملتوی
