ریاض : 3 برس پہلے اغوا ہونے والی بچّی بازیاب

ریاض17دسمبر (آئی این ایس انڈیا )سعودی دارالحکومت ریاض میں سکیورٹی فورسز نے 3 برس پہلے اغوا ہونے والی بچّی کو بازیاب کرا لیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ریاض کے ایک علاقے میں غیر ملکی مقیمین کے ایک ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ یہاں فورسز کو پراسرار حالات میں ایک بچّی ملی جو چند برس پہلے لاپتہ ہو گئی تھی۔سکیورٹی فورسز نے اس معاملے سے تعلق میں 4 خواتین اور 2 مردوں کو گرفتار کر لیا۔