ریاض 13دسمبر (آئی این ایس انڈیا )سعودی عرب کی وزارتِ ثقافت اور اطلاعات کے تخمینے کے مطابق مملکت میں سینماو¿ں کے کھلنے سے مجموعی قومی پیداوار ( جی ڈی پی ) میں 24 ارب ڈالرز کا سالانہ اضافہ ہوگا۔وزارت کے مطابق سینما کی صنعت سے روزگار کے ہزاروں نئے مواقع پیدا ہوں گے اور اس کے مجموعی طور پر قومی معیشت پر اچھے اثرات مرتب ہوں گے۔اس سے اقتصادی شرح نمو میں اضافہ ہوگا اور میڈیا منڈی کو فروغ ملے گا۔سینما کی صنعت سے 2030ءتک کل وقتی تیس ہزار سے زیادہ ملاز متوں کے مواقع پیدا ہوں گے۔اس کے علاوہ ایک لاکھ تیس ہزار سے زیادہ جز وقتی روزگار کے مواقع میسر آئیں گے ۔ سعودی عرب کی جنرل اتھارٹی برائے سمعی وبصری میڈیا کے بورڈ آف ڈائریکٹرز نے حال ہی میں ملک میں سینما تھیٹرز کھولنے کے خواہاں افراد کو لائسنس کے اجراءکی منظوری دے دی ہے۔ اس بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چئیرمین سعودی عرب کے وزیر ثقافت اور اطلاعات ڈاکٹر عواد بن صالح العواد ہیں۔ یادر ہے کہ 1930ءکے عشرے میں سعود ی عرب میں کام کرنے والے مغربی ملازمین کے لیے نجی عمارتوں میں سینما تھیٹر کھولے گئے تھے۔یہ سینماگھر سعودی عرب کی بڑی تیل کمپنی آرامکو نے قائم کیے تھے۔ تب آرامکو کی پیش رو کمپنی کا نام کیلی فورنیا عرب اسٹینڈرڈ آئیل کمپنی تھا۔
سعودی معیشت میں سینما کے شعبے کا حصہ 24 ارب ڈالرز سالانہ ہوگا
