ریاض24 دسمبر (آئی این ایس انڈیا )عالمی سلامتی کونسل نے حوثی ملیشیا کی جانب سے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض کی جانب بیلسٹک میزائلوں کے داغے جانے کی سخت مذمت کی ہے۔سلامتی کونسل نے مطالبہ کیا کہ اس ملیشیا پر عائد ہتھیاروں کی فراہمی سے متعلق پابندی پر مکمل عمل درامد کیا جائے۔ کونسل نے خبردار کیا کہ سعودی عرب اور پڑوسی ممالک کی سلامتی کو بدستور خطرہ لاحق ہے ۔ سلامتی کونسل نے ایک مر تبہ پھر یمن کی وحدت ، سیادت اور خود مختا ر ی کے لیے اپنی سپورٹ کا اعلان کیا۔ ساتھ ہی حوثی ملیشیا سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ انسانی امداد کے پہنچنے کے واسطے فوری طور پر اجاز ت دے۔ کونسل کے بیان میں حوثی ملیشیا کی جانب سے قرارداد نمبر 2216 کی خلاف ورزی کی پ±رزور مذمّت کی گئی۔ یہ قرارداد ہتھیاروں کی ترسیل پر مکمل پابندی عائد کرتی ہے۔ بیان میں باور کرایا گیا ہے کہ حوثی ملیشیا کا بیلسٹک ہتھیارو ں پر کنٹرول علاقائی اور بین الاقوامی امن کے لیے خطرہ ہے۔ بیان کے مطابق گنجان آبادی والے شہروں کی جانب میزائل داغنا بین الاقوامی قانو ن کی صریح خلاف ورزی ہے اور حوثی ملیشیا خطّے کے امن و استحکام کو سبوتاڑ کرنے کے لیے کوشاں ہے۔
سلامتی کونسل : ریاض پر بیلسٹک میزائل داغے جانے کی پ±رزور مذمّت
