سمیع بنگال اور ایشانت دہلی کے لیے کھیلیں گے

نئی دہلی، 14 دسمبر (یواین آئی) تیزگیندباز ایشانت شرما رنجی ٹرافی سیشن کے آخری پڑا¶ پر اپنی گھریلو ٹیم دہلی کے لئے سیمی فائنل مقابلے میں ٹیم کا حصہ بنیں گے جبکہ حریف ٹیم بنگال میں گیند بازی کی ذمہ داری محمد سمیع کے کندھوں پر رہے گی۔ رنجی ٹرافی کے 18-2017سیشن کا سیمی فائنل لائن اپ طے ہو چکا ہے اورہندوستانی کرکٹ کنٹرول بورڈ (بی سی سی آئی) نے اس میچ کے پروگرام کا اعلان کر دیا ہے ۔ بنگال اور دہلی کے درمیان 17 سے 21 دسمبر تک پہلا سیمی فائنل مقابلہ پونے میں کھیلا جائے گا جبکہ اسی تاریخ پر کرناٹک اور ودربھ کے درمیان دوسرا سیمی فائنل کولکتہ میں ہوگا۔ فائنل میں پہنچنے والی دونوں فاتح ٹیموں کے درمیان رنجی چیمپئن کا فیصلہ 29 دسمبر سے دو جنوری 2018 تک اندور کے ھولکر کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے خطابی مقابلے میں ہوگا۔ ہندوستانی کرکٹ ٹیم کو موجودہ سری لنکا سیریز کے بعد جنوبی افریقہ کے دورے پر روانہ ہونا ہے اور ایسے میں بی سی سی آئی نے دہلی کی ٹیم میں تجربہ کار تیزگیندباز ایشانت اور بنگال کی ٹیم میں سمیع کو جگہ دی ہے ۔ اس کے علاوہ ودربھ رنجی ٹیم کے لئے تیز گیند بازی تکڑی کے دیگر کھلاڑی امیش یادو کو شامل کیا گیا ہے ۔ ہندوستانی ٹیسٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز ردھمان ساہا بھی بنگال کی رنجی ٹیم کا حصہ ہوں گے ۔ آئندہ سال پانچ جنوری سے شروع ہونے والے جنوبی افریقہ کے دورے میں یہ تینوں کھلاڑی ٹیم کا حصہ ہیں۔ قومی ٹیم کو افریقہ دورے کی تیاریوں کے لیے کم وقت ملنے کی شکایات کے درمیان یقینا رنجی میچ ان کھلاڑیوں کیلئے اہم تسلیم کیا جارہا ہے جہاں ان کی کارکردگی پر خاص توجہ رہے گی۔ حال ہی میں جنوبی افریقہ میں ہ ندوستانی ٹیم کا واحد پریکٹس میچ بھی منسوخ ہو گیا تھا جس سے وراٹ کوہلی کی قیادت والی ٹیم انڈیا کے پاس ٹریننگ کا اب کوئی موقع نہیں ہے ۔