سنجے لیلا کی کامیاب فلم ’باجی راو¿ مستانی‘ کے 2 سال مکمل

ممبئی،۲۲دسمبر (پی ایس آئی) بولی وڈ کے کامیاب ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی کی فلم ’باجی راو¿ مستانی‘ 2015 میں ریلیز ہوئی اور فوراً ہی ہٹ ثابت ہوگئی۔اس فلم میں دپیکا پڈکون، رنویر سنگھ اور پریانکا چوپڑا نے اہم کردار ادا کیے تھے۔فلم پیشوا باجی راو¿ اور مستانی کی رومانوی کہانی پر مبنی تھی۔اس فلم کی خاص بات صرف اس کی کہانی ہی نہیں بلکہ سیٹس، ملبوسات، گانوں سے لے کر ایسا بہت کچھ تھا جسے مداحوں نے بےحد پسند کیا۔دلچسپ بات یہ ہے کہ سنجے لیلا بھنسالی اس فلم پر 9 سالوں سے کام کررہے تھے، تاہم کئی مسائل کی وجہ سے انہیں اس فلم پر کام روکنا پڑا، جس کے بعد 2013 سے دوبارہ اس فلم پر کام کا آغاز ہوا۔فلم میں بہت سے اداکاروں کو بھی کاسٹ کرنے کا ارادہ کیا گیا تھا، جن میں ایشوریا رائے، سلمان خان، ہریتھک روشن اور کرینہ کپور وغیرہ شامل ہیں۔تاہم آخر میں یہ فلم دپیکا، رنویر اور پریانکا کے حصے میں آئی۔فلم کے بہت سے گانوں کو بھی خوب پذیرائی ملی، جن میں ’دیوانی مستانی‘ اور ’موہے رنگ دو لال‘ شامل ہیں۔اس فلم نے باکس آفس پر بھی شاندار بزنس کیا تھا۔خیال رہے کہ فلم ’باجی راو¿ مستانی‘ کے ساتھ شاہ رخ خان کی فلم ’دل والے‘ بھی ریلیز ہوئی، تاہم سنجے لیلا بھنسالی کی فلم نے شاہ رخ کی فلم کو ہراتے ہوئے سب کی توجہ اس فلم کی جانب مرکوز کرلی۔جس کے بعد ہدایت کار سنجے لیلا بھنسالی نے فلم ’پدماوتی‘ بنانے کا ارادہ کیا۔اس فلم میں بھی دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے اہم کردار ادا کرتے نظر آئیں گے تاہم ابھی اس کی ریلیز کا اعلان نہیں کیا گیا۔