لندن،۶۱دسمبر(پی ایس آئی)برطانوی میگز ین ’ایسٹرن آئی‘نے ایشیاءکے50 پرکشش ترین مردوں کی فہرست جاری کردی ہے۔ فہرست کے مطابق بولی وڈ اداکار شاہد کپور کو سب سے زیادہ ووٹ حاصل ہوئے جس کی بناءپر انہیں پر کشش ترین مرد قرا ر دیا گیا ہے ۔ فہر ست میں بولی وڈ اسٹار ریتک روشن کا دوسرا جبکہ پاکستانی نژاد برطانوی گلوکار زین ملک کا تیسرا نمبر ہے۔بولی وڈ میں اپنی اداکاری سے فلم بینو ں کے دل جیتنے والے پاکستانی اداکار فواد خان چھٹے جبکہ گلوکار و اداکار علی ظفر 12ویں نمبر پر براجمان ہیں۔فہرست میں شامل دیگر نامور اداکاروں میں سلمان خان،شاہ رخ خان،ورون دھو ن،اکشے کمار،عمران عباس،عاطف اسلم اور رنبیر کپور بھی ایشیاءکے پرکشش ترین مردوں شامل ہیں۔
شاہد کپور ایشیا کے پرکشش ترین مرد قرار
