شہر مےں چاقو بازی کی واردات مےں ملوث چار جرائم پےشہ گرفتار

دربھنگہ:۹۱دسمبر(عبدالمتےن قاسمی) دربھنگہ پولےس نے دن دہاڑے بےنتا چوک پر ساگر انٹر پرائزےز مےڈسن کے تاجر رام دےال ساہ ولد رام لکھن ساہ (ساکن شاہ گنج بےنتا ،لہرےاسرائے ) پرہوئی چاقو بازی کی واردات کاخلاصہ کرتے ہوئے چار جرائم پےشوں کو گرفتارکرلےا ہے ۔ اس بابت اےس اےس پی ستےہ وےر سنگھ نے نامہ نگاروں کو بتاےا کہ گذشتہ 17نومبر کو مذکورہ تاجر کے حملہ کردےا گےاتھا اوراس مےں اےک دوسرا نوجوان سنی کمار پر بھی چاقو سے حملہ کےا گےا تھا لےکن دونوں نے تھانہ کو کوئی اطلاع نہےں دی تھی۔ لوگوں کے ذرےعہ واردات کی اطلاع جب پولےس کو ہوئی تب پولےس نے پارس اسپتال پہنچ کر دونوں کا بےان درج کےا تھا۔پولےس کو دئےے بےان مےں تاجر رام دےال ساہ نے بتاےا تھاکہ نا معلوم تےن چار لڑکے اس کی دکان پر پارٹ ٹائم جاب مانگنے کےلئے آئے اور جان مارنے کی نےت سے چاقو مار کر فرارہوگئے ۔ انہوں نے واقعہ کے پےچھے مکان مالک کی ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کےا تھا اور کہا تھاکہ وہ مکان خالی کروانا چاہ رہے تھے ۔ لےکن جب زخمی سنی کا جب فوٹو دےکھا ےا گےا تو بتاےا گےا کہ ےہ وہ واردات مےں ملوث نہےں تھا ۔البتہ پولےس نے جب سنی سے پوچھ گچھ کی تو اس نے بتاےا کہ پرنس ہوٹل کے پےچھے رہنے والا کسی لڑکے نے چاقو ماردےا ہے ۔جسے وہ چہرہ سے پہنچانتا ہے اور نام ، پتہ معلوم نہےں ہے اور صحت مند ہونے پروہ پورا بےان دے گا ۔ دونوں کا بےان سننے کے بعد پولےس کومعاملہ مشتبہ لگا ، لہذا فوری طور پرواردات کی تفتےش شروع کردی گئی ۔ اور خفےہ اطلاع کی بنےاد پر پولےس نے لہرےا سرائے تھانہ حلقہ کے شاہ گنج بےنتا باشندہ روی شاہ ولد راج کشور ساہ کو گرفتار کرلےا جو کہ ماضی مےں رام دےال ساہ کی دکان مےں ہی کام کےا کرتا تھا اور اس سے سختی سے پوچھ گچھ کرنے پر اس نے واردات مےں اپنی شمولےت قبول کرلیا ۔ اس نے بتاےا کہ چار سال پہلے وہ ےہاں نوکری کرتا تھا اس کے بعد اس نے نوکری چھوڑ دےا اور دوسری جگہ ملازمت شروع کردےا۔ دوسرے دکانداروں کا پےسہ لے کر آنے کے دوران سنی عرف ابھےشک نے اس سے روپےہ لوٹنے کی کوشش کی تھی ، اس کا پتہ اسے چل گےا، تب سے سنی کمار سے اس کی دوستی ہوگئی ۔اوراسی نے بتاےا کہ رام دےال کروڑ پتی تاجر ہے، اس کے ےہاں پہلے کام کرچکا ہے ۔ ےہاں لوٹ پاٹ کروگے تو کافی پےسہ ملے گا ۔ اس بات پر سنی کے ساتھ مل کر لوٹ پاٹ کی سازش رچا ۔ واردات کے دن فون کرکے مدھوبنی سے چھوٹو ، منا عرف حنظلہ ، محمد امتےاز ، پنکج کمار کو بلاےا اور سنی ، منا ، پنکج ، امتےاز ، چھوٹو سبھی لوگ دکان کے اندر گئے اورمےں باہر سے ہی نگرانی کررہا تھا ۔ اسی بےچ سنی نے لوٹنے کی نےت سے رام دےال ساہ پر چاقو سے حملہ کر دےا ۔ اپنا بچاو¿ کرتے ہوئے رام دےال نے چاقو چھےن کر حملہ آوار کو چاقو مار دےا اور چور چور کا شور مچاےا ،تبھی تمام لوگ فرار ہوگئے البتہ سنی آگے جا کر سڑک پر گر گےا ۔ تب اسے اٹھا کر مےں نے اسپتال پہنچاےا اور بچنے کےلئے خون سے سنی شارٹ تالاب کنارے پھےنک دےا تھا ۔ اس کے اقبالےہ بےان پر مدھوبنی ضلع کے راج نگر تھانہ حلقہ سے(۱) چھوٹو کمار عرف سنجے کمار ولد کمل مشرا ساکن رانٹی ،تھانہ راج نگر ضلع مدھوبنی ۔(۲) محمد حنظلہ عرف منا ولد محمد اصغر ساکن رانٹی ،تھانہ راج نگر ،مدھوبنی کو گرفتار کرلےا ہے۔ ان جرائم پےشوں نے بھی اس واردات مےں اپنی شمولےت تسلےم کرلی ہے ۔ موقع سے سنی کمار کا چھوٹا ہوا جوتا ، مفلر اور واردات مےں استعمال چاقو بھی برآمد کےا گےا ہے۔گرفتار ملزمےن سے رام دےال کے سامنے بےٹھا کر پوچھ گچھ کی گئی تو تاجر نے بھی سچائی تسلےم کےا اور بتاےا کہ جب مجھے مارنے کی کوشش کی گئی تب بچاو¿ کےلئے ہم نے بھی چاقو سے وار کردےاتھا ۔ وارد ات مےں شامل جرائم پےشہ چھوٹو کمار عرف سنجے کمار لوٹ کے معاملے مےں ماضی مےں جےل جاچکا ہے ۔ ساتھ ہی سنی کمار کے بارے مےںبتاےا جاتا ہے کہ سےتامڑھی مےں کئی مقدمات مےں فرار چل رہا ہے ۔ اس واردات مےں فرار دو ملزمےن مےں محمد امتےاز ولد شرک پمرےا اور پنکج ساہ دونوں ساکن رانٹی ،تھانہ راج نگر ،مدھوبنی کی گرفتاری کےلئے چھاپہ ماری کی جارہی ہے ۔ اےس اےس پی نے بتاےا کہ اس واردا ت کا کلےدی ملزم سنی عرف ابھےشک ولد رادھے شےام سرےواستو ساکن ڈومروانہ ،تھانہ برگنےا ،ضلع سےتامڑھی اورحال مقےم شاہ گنج بےنتا ،لہرےاسرائے جو روی شاہ ولد راج کشور ساہ محلہ شاہ گنج کا دوست ہے اور اسی کے ےہاں رہتا ہے ۔ اےس اےس پی نے بتاےا کہ روی شاہ کا بڑا بھائی دےپک ساہ بھی جےل مےں بند ہے اور اس نے پولےس اہلکار پر بھی گولی چلاےا تھا۔ لہرےاسرائے تھانہ مےں مقدمہ نمبر 525/17درج کرکے جرائم پےشوں کو جےل بھےج دےا گےا ہے ۔ واردات کا خلاصہ کرنے والی ٹےم کی قےادت اے اےس پی دلنواز احمد نے کی جبکہ لہرےاسرائے تھانہ صدر راج کشور شرما ، بےنتا اوپی صدر اسوتوش کمار وغےرہ موجود تھے ۔