سمستی پور27دسمبر(تنویر عالم تنہا ) سمستی پور کلکٹریٹ کے کانفرنس ہال میں ضلع پریشد کے ارکان کی ایک نشست چیرمین پرم لتا کی صدارت میں منعقد ہوئی نشست میں ارکان نے جمکر ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے افسران پر منمانی کا الزام لگاتے ہوئے نشست کے بائیکاٹ تک کرنے کی دھمکی دی۔نشست میں ارکان نے اسکولوں میں بچون کے بیٹھنے کے لئے بنائے گئے بینچ ۔ ڈ یسک میں چھ کروڑ سے زیادہ کا گھوٹالہ کرنے کا الزام عائد کیا ساتھ ہی اسکی اعلی سطحی جانچ کا مطالبہ کیا ۔اسی طرح ارکان نے محکمہ صحت پر خراب طبی نظام کا االزام عائد کیا جس پر سول سرجن کے ساتھ نوک جھونک بھی ہوئی اسکے بعد سول سرجن سمیت محکمہ صحت کے افسران و ملازمین نشست سے باہر چلے گئے ۔اتنا ہی نہیں ارکان نے میٹرک بورڈ کے امتحان میں عمر کی تصدیق کے سبجکٹ کو بھی کافی زور ۔ شور سے اٹھایا اس دوران گذشتہ سال ہوئے ٹاپر گنیش کے نام کا چھا لا گیا ۔ ارکان نے اس موقع پر کہا افسران کی لا پر واہی کے سبب ہی گنیش ٹاپر بنا اور اس سے ضلع کی بدنامی ہوئی ۔وہیں اس پورے معا ملے پر ضلع پریشد کی چیرمین پریم لتا اور ڈی ڈ ی سی ورون کمار مشرا نے موجود ارکان کو یقین دہانی کرائی کہ جو بھی قصوار افسران ہو نگے انکے کلاف کاروائی کی جائیگی ۔اسکے علا وہ ارکان نے نشست میں محکمہ تعلیم کے افسر ان کی لگاتار نشست سے غائب رہنے پر ناراضگی جتاتے ہوئے انکے خلاف کاروا ئی کرنے کی مانگ کی ۔ اس پر ڈی ڈی سی نے انکے کلاف حکومت کو لکھنے کی یقین دہانی کرائی ۔
ضلع پریشد کی نشست میں ارکان نے کیا ہنگامہ
