مقبوضہ یروشلم 13دسمبر (آئی این ایس انڈیا )فلسطینی وزارت صحت کے ایک اعلان کے مطابق منگل کے روز غزہ پٹی میں اسرائیلی بم باری کے نتیجے میں دو فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔فلسطینی میڈیا نے بتایا ہے کہ بیت لاہیا میں ان افراد کو موٹر سائیکل کو نشانہ بنایا گیا۔ بعد ازاں دونوں فلسطینیوں کو زخمی حالت میں ہسپتال پہنچایا گیا تاہم وہ دم توڑ گئے۔فلسطینی وزارت کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کے نام حسن غازی نصر اللہ اور مصطفی مفید السلطان ہیں۔دوسری جانب اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کارروائی کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ’فلسطینی رپورٹوں کے برخلاف اسرائیلی فوج نے غزہ پٹی کے شمال میں کوئی حملہ نہیں کیا‘۔
غزہ پٹی : اسرائیلی بم باری میں2 فلسطینی جاں بحق
