گوپال گنج ، 15 دسمبر ( راجیش کمار ) فٹ پاتھ وینڈر یونین آئندہ 21 دسمبر کو دہلی میں پارلیامنٹ کا گھیراو¿ کرے گی ۔ اس کو لے کر ٹاو¿ن سطحی فٹ پاتھ وینڈر یونین کی میٹنگ ضلع صدر طاہر حسین کی صدارت میں اختتام پذیر ہوئی ،جس میں فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل ایسوسی ایشن آف اسٹریٹ وینڈرس آف انڈیا کے اعلان پر فٹ پاتھ دکانداروں نے اپنے مختلف مطالبات کی حمایت میں نئی دہلی میں پارلیمنٹ کا گھیراو¿ کریں گے۔ پارلیامنٹ گھیراو¿ میں گوپال گنج سے 20 فٹ پاتھی دکاندار بھی شامل ہوں گے۔ 21 دسمبر کو ملک کے کئی ریاستوں سے فٹ پاتھی دکاندار دہلی کے رام لیلا میدان میں اکٹھا ہوں گے۔ وہاں سے، 11 بجے،پارلیامنٹ کا گھیراو¿ پروگرام میں شرکت کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ کبھی ہائی کورٹ کے حکم پر تو کبھی 26 جنوری اور 15 اگست کے انعقاد پر فٹ پاتھی دکانداروں کو انتظامیہ کی طرف سے ہٹایا جاتا رہتا ہے۔ شہر کے ہر نظام کی وجہ فٹ پاتھی دکاندار کو بنایا جاتا ہے۔ نہ تو ریاستی حکومت اور نہ ہی ضلع انتظامیہ کے ذریعہ فٹ پاتھی دکانداروں کے لئے کوئی قدم اٹھایا گیا اور نہیں ان کے لئے کوئی انتظام کیا گیا ۔ ایسے میں فٹ پاتھی دکاندار پارلیامنٹ گھیراو¿ کے بعد ریاستی وزیر اعلیٰ کا گھیراو¿ کیا جائے گا۔ جس کے بعد ضلع انتظامیہ کا گھیراو¿ کیا جائے گا۔ میٹنگ میں راکیش سنگھ ، ببیتا دیوی ، راجندر ساہ ، رام نریش لال ، سندیپ کمار، پروین کمار، مہیش، کمل کمار، راکیش کمار وغیرہ موجود تھے۔
فٹ پاتھ وینڈر یونین کرے گا پارلیامنٹ کا گھیراو¿
