میلبورن 24 دسمبر (یو این آئی) آسٹریلیا کے تیز گیند باز اور ایشز سیریز میں انگلینڈ کے لئے سر درد بن چکے مشیل اسٹارک ایڑی کی چوٹ کی وجہ سے منگل سے شروع ہو رہے باکسنگ ڈے ٹیسٹ (چوتھے ایشز ٹیسٹ) سے باہر ہو گئے ہیں۔ان کی جگہ جیکسن برڈ کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو ایک سال بعد ٹیسٹ کھیلیں گے ۔ سیریز میں 19 وکٹ لے چکے ا سٹارک کی ہیل میں گزشتہ ہفتے پرتھ میں تیسرے ٹیسٹ کے دوران چوٹ لگی تھی۔اسٹارک کو چوٹ سے نجات حاصل کرنے کے لئے مکمل وقت نہیں مل پایا تھا اس لئے ٹیم مینجمنٹ نے اتوار کوا سٹارک کو اس میچ سے باہر رکھنے کا اعلان کیا۔اگرچہ اسٹارک کھیلنے کی توقع کر رہے تھے لیکن سلیکٹرز نے احتیاطا یہ فیصلہ کیا۔ آسٹریلوی سلیکٹر جنوبی افریقہ کے خلاف نئے سال میں ہونے والی سیریز کے پیش نظر کوئی خطرہ نہیں اٹھانا چاہتے تھے ۔آسٹریلیا سیریز میں 3۔0 کی ناقابل تسخیر برتری بنا کر ایشز پر اپنا قبضہ کر چکا ہے . چوتھے ٹیسٹ سے باہر ہوئے اسٹارک کو اب امید ہے کہ وہ چار جنوری سے سڈنی میں شروع ہونے والے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میں کھیل پائیں گے ۔اسٹارک کے ساتھی بائیں ہاتھ کے تیز گیند باز پیٹ کمنز نے اس سے پہلے کہا تھا کہ اسٹارک کو سلیکٹر اور کپتان اگلے سال ہونے والے جنوبی افریقہ کے دورے پر فٹ دیکھنا چاہتے ہیں۔ 2011 میں کمنز بھی ایسی ہی چوٹ کی وجہ سے اپنے ڈیبو ٹسٹ میں پریشان رہے تھے اور تقریبا چار ماہ تک میدان سے باہر رہے تھے ۔کمنز نے کہا کہ اس چوٹ کو صحیح ہونے میں بھی کافی وقت لگے گا۔
مشیل اسٹارک چوتھے ایشز ٹسٹ سے باہر
