دربھنگہ :۰۲دسمبر (عبد المتےن قاسمی ) بابا صاحب ڈاکٹر بھےم راو¿ امبےڈکر کی برسی اور بابری مسجد کی شہادت برسی پر باےاں محاذ کی رےاست گےر اپےل پر فرقہ پرستی کی سےاست اور انسانی حقوق پر جاری حملو ں کے خلاف بھاکپا ،ماکپا، بھاکپا مالے اور اےس ےو آئی سی کے اشتراک سے احتجاجی مارچ نکالا گےا ۔ احتجاجی مارچ کرپوری چوک سے بھاکپا ضلع سکرےٹری نرائن جی جھا ، بھاکپا مالے رےاستی کمےٹی رکن ابھےشک کمار ، بھاکپا ضلع سکرےٹری اوےناش کمار ٹھاکر ، انصاف منچ کے رےا ستی نائب صدر نےاز احمد ، مالے کے صد ےق بھارتی ، اشوک پاسوان ، پروفےسر کلےان بھارتی ، بھاکپا کے راجےو چودھری ، چندےشور سنگھ ، وشنو ناتھ مشر اور بھاکپا کے للن چودھری ، شےام بھارتی ، دلےپ بھگت اور اےس ےو آئی سی کے لال کمار ، سرےندر دےال سومن کی قےادت مےں روانہ ہوا اور کرپوری چوک، بےنتا اور کمرشےل چوک سے گذر کر لہرےاسرائے ٹاور پہنچا جہاں جلسہ مےں تبدےل ہوگےا۔ جلسہ کی صدارت ضلع سکرےٹری نرائن جی جھا نے کےا ۔ اس موقع پر راجےو چودھری ، چندےشور سنگھ ، آنند موہن ، شرد کمار سنگھ ، وےدھا دےوی ، شےاما دےوی ، جےوچھ پنڈت ، روہت مہتو ، وشنو ناتھ مشر ، ابھےشک کمار وغےرہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک مےں آر اےس اےس اور بی جے پی کے لوگ فرقہ پرستی اور نفرت کی سےاست کررہے ہےں۔ آپس مےں نفرت پھےلا ےا جارہا ہے ۔ نفرت اور تشدد کی سےاست کے خلاف باےاں محاذ اتحاد ہی مکمل جواب ہے ۔ امبےڈکر ، شہےد اعظم بھگت سنگھ کے راستے پر چل کر فرقہ پرستوں سے مقابلہ کرنا ہوگا ۔
ملک مےں جاری نفرت کی سےاست کے خلاف باےاں محاذ کا احتجاجی مارچ
