ممبئی، 17 دسمبر (یو این آئی) موجودہ چمپئن اے ٹ¸ کے نے آخر کار ہیرو انڈین سپر لیگ (آئی ایس ایل ) کے چوتھے سیزن میں جیت کا کھاتہ کھول دیا ہے ۔دو بار کی اس چمپئن ٹیم نے ممبئی فٹ بال ایرینا میں کھیلے گئے اپنے پانچویں میچ میں میزبان ممبئی سٹی ایف سی کو 1۔0 سے شکست دی۔ سال 2014 اور 2016 میں ائی ایس ایل تاج حاصل کرنے والی اس ٹیم کی جیت کے ہیرو رہے رابن سنگھ، جنہوں نے 54 ویں منٹ میں جے کونھا کی مدد سے ایک بہترین گول کر کے اپنی ٹیم کی جیت کی خشک سالی کو ختم کیا۔اس جیت نے اے ٹ¸ کے کو 10 ٹیموں کی ٹیبل میں 10 ویں سے آٹھویں نمبر پر پہنچا دیا ہے ۔اس کے اکا¶نٹ میں پانچ پوائنٹس ہو گئے ہیں۔ممبئی پانچویں مقام پر ہی قائم ہے ۔گھر میں ممبئی کی تین میچوں میں یہ پہلی شکست ہے ۔ اس میچ سے پہلے اے ٹ¸ کے نے چار میچ کھیلے تھے اور اس کے کھاتے میں دو ڈرا اور دو شکست تھیں۔ خطاب بچانے کے لئے اے ٹ¸ کے کو ممبئی میں کسی بھی حال میں جیت کا کھاتہ بنانا تھا اور اسی کو ذہن میں رکھتے ہوئے اے ٹ¸ کے نے سیٹی بجتے ہی جارحانہ شروعات کی۔ پانچویں منٹ میں اسے فری کک ملی، جس پر ریان ٹیلر نے ایک بہترین کراس باکس میں بھیجا۔ٹیلر نے 17 ویں منٹ میں ایک اور شاندار موو بنایا۔ان کا کراس باکس میں گیا جہاں ٹام تھورپ مستعد تھے ۔ٹام نے ایک شاندار ہیڈر لیا اور گیند کو گول کیپر امریندر کے بائیں جانب سے گول پوسٹ میں ڈالنے کی کوشش کی لیکن امریندر نے یہاں شاندار دفاع کرتے ہوئے ممبئی کو شکست سے بچا لیا۔ 31 ویں منٹ میں اے ٹ¸ کے کو نقصان ہوا۔روپرٹ کو پیلا کارڈ دکھایا گیا۔ممبئی نے یہاں سے دبا¶ بنانا شروع کیا۔34 ویں منٹ میں بلونت سنگھ نے اچھی کوشش کرتے ہوئے باکس میں پہنچنے میں کامیابی حاصل کی اور پھر ایشلے امانا کو پاس دیا لیکن ان کا شاٹ ڈفلیکٹ کر دیا گیا۔ پہلا ہاف گول کے لحاظ سے خالی رہا اور دوسرے ہاف کا آغاز ممبئی کے لئے مایوس کن رہا۔ 51 ویں منٹ میں ایس سنگھ کو پیلا کارڈ دکھایا گیا۔میزبان اس سے بیک فٹ پر آتے نظر آئے اور اس کا فائدہ مہمانوں نے اٹھایا اور 54 ویں منٹ میں اپنا کھاتہ کھول لیا۔مہمان ٹیم کے لئے رابن سنگھ نے مسلسل کوشش کر رہے جے کونھا کے پاس پر شاندار گول کیا۔ اے ٹ¸ کے کا اٹیک کا سلسلہ یہیں نہیں رکا۔ اس کے لئے 72 ویں منٹ میں ٹیلر اور کیان نے باہمی شراکت سے ایک شاندار موو بنایا لیکن ممبئی کے گول کیپر نے اسے ناکام بنا دیا۔امریندر نے اس میچ میں ممبئی کے لئے کم از کم تین گول بچائے ممبئی نے ایشلے امانا کے ذریعے 86 ویں منٹ میں ایک بہترین موو بنایا۔ ان کا کراس باکس میں راست تھیاگو سانتوس کے پاس گیا، جنہوں نے ایک زوردار شاٹ لگایا لیکن وہ اے ٹ¸ کے کے دفاع کے لئے معمولی رہا جسے آسانی سے روک دیا گیا۔امانا تیزی سے گیند کی جانب لپکے ایک زوردار شاٹ لگایا لیکن ایک بار پھر اے ٹ¸ کے دفاع نے اسے روک دیا۔ ممبئی کو برابری پر لانے کے جی جان سے لگے امانا نے 90 ویں منٹ میں بھی ایک شاندار موو بنایا اور پراجل کے لئے موقع بنایا ۔ پراجل نے زور دار شاٹ لگایا لیکن اے ٹ¸ کے کے گول کیپر دیب جیت مجمدار نے ایک بہترین دفاع کیا۔
Pin-Up Казино
Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.