ونگارائی،20 دسمبر (یو این آئی) ڈگ بریسویل، (چارو کٹ) اور ڈاک ایسلے (تین وکٹ) کی گیند بازی اور اس کے بعد جارج واکر (47) کی نصف سنچری سے نیوزی لینڈ نے ویسٹ انڈیز کویہاں بدھ کے روز کھیلے گئے پہلے یک روزہ بین الاقوامی ون ڈے میچ میں پانچ وکٹ سے ہرادیا۔ انہوں نے اسی کے ساتھ تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی۔ نیوزی لینڈ نے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد ویسٹ انڈیز کو پہلے بلے بازی کا موقع ملا۔ ونڈیز کے بلے بازوں ایون لوئیس کی 76 رن اور روومین پاویل کی 59 رن کی نصف سنچریاں بنائیں۔ مقررہ 50 اووروں میں نو وکٹ پر 249 رن کا اسکور کیا۔ لیکن اس کے بعد گیند باز اس کا بچا¶ نہیں کرسکے اور نیوزی لینڈ نے 46 اوور میں پانچ وکٹ پر 249 ر ن بناکر میچ جیت لیا۔ ویسٹ انڈیز کی اننگز میں سلامی بلے باز کرس گیل کوئی خاص کمال نہیں دکھاسکے ۔ حال ہی میں پریمیر لیگ میں 18 چھکوں کا ریکارڈ قائم کرنے والے گیل اس مرتبہ 22 رن پر سستے میں ہی آ¶ٹ ہوگئے ۔ انہوں نے 31 گیندوں میں تین چوکے اور ایک چھکا لگایا۔ ایلوس نے 100 گیندوں میں سات چوکے اور ایک چھکا لگاکر اپنی پہلی ایک روزہ نصف سنچری بنائی۔ دوسرے سرے پر بھی بلے بازوں نے مدد نہیں کی اور پاویل ہی دوسرے بڑے اسکورر رہے جنہوں نے 50 گیندوں کی اننگز میں دو چوکے اور چار چھکے لگاتے ہوئے پہلی ون ڈے نصف سنچری بنائی۔ انہیں بھی بریسویل نے ہی اپنا شکار بنایا۔ کیوی گیند بازوں کو 55 رن پر چار اہم وکٹ لینے پر مین آف دی میچ منتخب کیا گیا جبکہ ایشلے نے 10 اوور میں 33 رن کی اچھی گیند بازی کرتے ہوئے تین وکٹ لئے ۔ لوکی فرگیوسن کو دو وکٹ ملے ۔ ہدف کا تعاوب کرنے اتری کین ولیمسن کی کیوی ٹیم نے اوپننگ جوڑی ورکر اور کالن منرو کے پہلے وکٹ کی 108 رن کی ساجھیداری سے اچھی شروعات کی۔ ورکر نے 66 گیندوں میں آٹھ چوکے لگاکر 57 رن اور منرو نے 36 گیندوں میں آٹھ چوکے لگاکر 49 رن بنائے ۔ وہ نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور کیسرک ولیمس نے انہیں اپنے کیریر کے چوتھے وکٹ کے طور پر آ¶ٹ کیا۔ کیوی کپتان کین ولیمسن نے 38 رن اور راس ٹیلر نے ناٹ آ¶ٹ 49 رن کا تعاون دیا۔ انہوں نے تیسرے وکٹ کے لئے 57 رن کی شراکت داری کی۔ ٹیلر 76 گیندوں کی اننگز میں دو چوکے لگاکر ناٹ آ¶ٹ واپس گئے ۔ ان کے ساتھ دوسرے سرے پر ایسلے بھی 15 رن بناکر ناٹ آ¶ٹ رہے ۔ ونڈیز کے لئے کپتان جیسن ہولڈر اور ایشلے نرس نے دو دو وکٹ حاصل کئے ۔
نیوزی لینڈ نے پہلے ون ڈے میں ونڈیز کو دی شکست
