ٹی-دس کی دلچسپ شروعاتپہلی تین گیندوں پر آفریدی کی ہیٹ ٹرک

شارجہ، 15 دسمبر (یو این آئی) پاکستان کے اسٹار آل را¶نڈر شاہد آفریدی نے پہلی بار کھیلے جا رہے ٹی 10 کرکٹ لیگ میں اوور کی پہلی تین گیندوں پر ہی تین وکٹ چٹکاتے ہوئے نہ صرف اسٹیڈیم میں بیٹھے شائقین کے لیے پرجوش کر دیا بلکہ اس فارمیٹ کو بھی شاندار شروعات دلادی ۔ ٹی 10 لیگ کرکٹ ٹورنامنٹ کے پہلے دن آفریدی نے اپنی ٹیم کے لیے حیرت انگیز کھیل دکھایا اور پہلی تین گیندوں پر رول¸ روسیو ، ڈوائن براوو اور مراٹھا عریبینز کے کپتان اور ہندستانی بلے باز وریندر سہواگ کو آ¶ٹ کیا۔ پختونس کے کپتان اور مین آف دی میچ رہے آفریدی نے 37 سال کی عمر میں بھی اس طرح کا بہترین کھیل دکھانے کے بارے میں پوچھنے پر کہا کہ وہ اب بھی جوان ہیں پختونس ٹیم کے کپتان آفریدی کی ٹیم نے یہ میچ 25 رنز سے جیت لیا۔ٹوئنٹی 20 لیگ سے بھی چھوٹے 10 اوور کے اس میچ میں ان کی ٹیم نے چار وکٹ پر 121 رن کا بڑا اسکور بنایا لیکن سہواگ کی ٹیم سات وکٹ پر 96 رن ہی بنا سکی۔ میچ میں فاتح ٹیم کیلئے فخر زمان نے ناٹ آ¶ٹ 45 رن بنائے اور ڈاوسن کے ساتھ 80 رن کی ساجھے داری کی۔ڈاوسن نے 44 رن بنائے ۔ہر بولر کو دو اوور ملے جس میں عماد وسیم کو دو وکٹ ملے ۔وہیں مراٹھا کیلئے ایلیکس ہیلز نے 57 رنز کی اننگز کھیلی۔ دن کے دوسرے میچ میں کیرالہ کنگز نے بنگال ٹائیگرز کو 12 گیند باقی رہتے آٹھ وکٹ سے شکست دے دی۔دلچسپ رہا کہ پہلی بار ہو رہے اس ٹورنامنٹ میں شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں 11 ہزار شائقین کی موجودگی رہی۔