چنڈی گڑھ 19 دسمبر (ایجنسی): پاکستان میں وہاں کی اقلیتوں کے خلاف حکومت کے مبینہ امتیازی رویہ اور سکھوں کو جبراََ مسلمان بنائے جانے کی خبروں کے درمیان پنجاب کے وزیراعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ نے وزیرخارجہ سشما سوراج سے اپیل کی کہ وہ اس معاملے کو پاکستانی حکام کے ساتھ سختی کے ساتھ اٹھائیں۔ پاکستان کے خیبر پختون صوبہ کے ہانگو ضلع میں سکھوں کو جبراََ مسلمان بنائے جانے کی غیر مصدقہ خبروں پر شدید رد عمل ظاہر کرتے ہوئے پنجاب کے وزیراعلیٰ نے کہا کہ یہ حکومت ہند کی ذمہ داری ہے کہ ملک کے کسی بھی حصے میں سکھوں کو جبروظلم کا نشانہ نہ بنایا جائے ۔ حکومت کو اس معاملے میں مداخلت کرنی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ہندستانی وزارت خارجہ کو اسلام آباد کے ساتھ اعلیٰ سطح پر اٹھانا چاہئے۔ تاکہ اس مذہبی جبر کا سلسلہ بند ہوسکے اور متاثرین کو انصاف مل سکے۔
پاکستان میں سکھوں کی جبراََ تبدیلی مذہب ،پنجاب نے مرکزسے مداخلت کا مطالبہ کیا
