کھیل

پریرا نے سری لنکا کےلئے پورے کئے سب سے تیز100وکٹ

Written by Taasir Newspaper

دہلی، 02 دسمبر (یو این آئی) آف اسپنر دلرووان پریرا سری لنکا کی جانب سے سب سے تیز 100 وکٹ پورے کرنے والے بولر بن گئے ہیں۔ پریرا نے ہندستان کے خلاف یہاں فیروز شاہ کوٹلہ میدان میں تیسرے اور آخری ٹیسٹ کے پہلے دن ہفتہ کو ہندستانی اوپنر شکھر دھون کو آ¶ٹ کر اپنا 100 واں شکار کیا۔پریرا 25 ٹسٹ میچوں میں 45 اننگز میں اس کامیابی پر پہنچے ہیں۔ 35 سالہ پریرا کو صبح بولنگ اٹیک پر آٹھویں اوور میں لگایا گیا تھا اور انہوں نے اننگز کے 10 ویں اوور کی آخری گیند پر بائیں ہاتھ کے بلے باز شکھر کوسویپ کھیلنے کے لیے مجبور کیا اور گیند بلے کا اوپری کنارہ لے کر اچھل¸ جسے سرنگا لکمل نے لپک لیا ۔

About the author

Taasir Newspaper