کھیل

پولارڈ نے تو مجھے گرفتار ہی کروا دیا تھا:پانڈیا

Written by Taasir Newspaper

نئی دہلی، 02 دسمبر (یو این آئی) ہندستانی آل را¶نڈر ہردک پانڈیا نے ایک راز سے پردہ ہٹاتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے قریبی دوست اور دھماکہ خیز بلے باز کیرون پولارڈ نے ویسٹ انڈیز میں انہیں ایک بار تقریبا گرفتار ہی کرا دیا تھا۔ غیر ملکی دورے کے دوران عام طور پر میزبان ٹیم کے کھلاڑی مہمان کھلاڑیوں کی ٹانگ کھنچائی کرتے ہیں اور ان کے ساتھ کچھ الگ ہی طرح کے مذاق کرتے ہیں۔ایسا ہی کچھ پانڈیا کے ساتھ ہوا جس کا کہ انہوں نے ایک ٹی وی شو ‘بریک فاسٹ ود چمپئنز’ میں تذکرہ کیا۔ پانڈیا نے کہاکہ پولارڈ نے ایک بار میری کچھ زیادہ ہی کھنچائی کی۔ایک بار تو انہوں نے ایک پولیس اہلکار کو بلا لیا، جو مجھے گرفتار کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔لیکن وہ پولیس والا پولارڈ کا دوست تھا اور ان دونوں نے مل کر مجھے ڈرانے کی کوشش کی۔اگرچہ مجھے پتہ چل گیا تھا کہ دونوں مل کر میرے ساتھ مذاق کر رہے ہیں اور میری کھنچائی کر رہے ہیں۔ آل را¶نڈر نے ساتھ ہی کہاکہ اس دوران میں بالکل خاموش کھڑا تھا۔میں نے سوچا کہ میں ہندستانی ٹیم کو بلا لوں تاکہ معاملہ سلجھ جائے کیونکہ میں نے کچھ بھی غلط نہیں کیا تھا۔میں نے دیکھا کہ پولارڈ کو پولیس والا دوست جب کسی دوسرے شخص کو فون کر رہا تھا تو مجھے معلوم ہو گیا کہ دونوں مل کر میری کھنچائی کر رہے ہیں۔

About the author

Taasir Newspaper