پورٹ ایلیزبیتھ، 27 دسمبر (یو این آئی) زمبابوے کے خلاف چل رہے پہلے چار روز ہ ٹسٹ کے دوران جنوبی افریقہ کے وکٹ کیپر بلے باز کوینٹن ڈی کاک کا زہیمسٹرن کی چوٹ کے سبب میچ میں آگے کھیلنا مشکوک سمجھا جارہا ہے ۔ کاک کو بدھ کی صبح اسکین کے لئے لے جایا گیا۔ انہیں باکسنگ ڈے ٹسٹ کے پہلے دن بلے بازی کرتے ہوئے شام کو چوٹ لگی تھی۔ اس کے بعد جنوبی افریقہ کے کھلاڑی میدان پر 40 منٹ بعد حریف ٹیم زمبابوے کی اننگز میں فیلڈنگ کے لئے نہیں اترے ۔ کاک نے 73 ویں اوور میں جب اپنی 26 ویں گیند کا سامنا کیا تو وکٹ کے بیچ میں رن کے لئے بھاگتے ہوئے ان کے پھٹوں میں کھینچا¶ آگیا تھا۔ کاک کے ساتھ ویرنان فیلنڈر دوسرے سرے پر تھے اور تیسرارن لینے کے لئے جب آگے بڑھے تو کاک نے انہیں واپس بھیج دیا لیکن پھر کاک نے بلے بازی جاری رکھی اور اپنی 38 گیندوں کی اننگز میں چار چوکے لگاکر 24 رن بنائے ۔ انہیں گریم اسمتھ کریمر نے ایل بی ڈبلیو کیا۔ جنوبی افریقہ نے اپنی پہلی اننگز 309 رن پر ڈکلیئر کردی اور جب ان کی ٹیم فیلڈنگ کے لئے اتری تو طویل عرصے بعد واپسی کررہے اے بی ڈی ویلیئرس کو وکٹ کے پیچھے کاک کی جگہ کیپنگ بھی کرنی پڑی۔ اس سے قبل کپتان فاف ڈو پلیسس بھی وائرل کے سبب اس میچ میں نہیں کھیل رہے ہیں اور ان کی جگہ اے بی کپتانی کررہے ہیں۔
چوٹ کے بعد کوینٹن کا کھیلنا مشکوک
