کٹک، 21 دسمبر (یو این آئی) پہلے ٹی-20 میچ میں سری لنکا کو 93 رن سے شکست دینے کے بعد کپتان روہت شرما نے جیت کے بعد اسپن گیند بازوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی کارکردگی کو الفاظ میں بیان نہیں کیا جاسکتا ہے ۔ اس جیت کے ساتھ ہندستان نے سیریز میں ایک صفر کی سبقت حاصل کرلی ہے ۔ ہندستان نے سلامی بلے باز راہل (61) مہیندر سنگھ دھونی (39 ناٹ آ¶ٹ) اور منیش پانڈے (32 ناٹ آوٹ) کے ہرفن مولہ کارکردگی کے بعد لیگ اسپنر یجویندر چہل (23 رن دے کر چار وکٹ) کی خطرناک گیند بازی کی بدولت سری لنکا کو یہاں بدھ کے روز پہلے ٹوئنٹی-20 میں 93 رن سے شکست دے دی۔ کپتان نے گیند بازوں کے علاقہ بلے بازوں کی خوب ستائش کی ۔ انہوں نے کہاکہ راہل نے شروعات میں اچھی بلے بازی کی اور پھر دھونی اور منیش پانڈے نے میچ کو شاندار انجام تک پہنچایا۔ انہوں نے کہا کہ دھونی کو چار نمبر پر بلے بازی کرنے کا ہمیں فائدہ ملا۔ انہوں نے کہا کہ ان کو چار نمبر پر بلے بازی کرنے کے لئے بھیجنا مناسب ہے ۔روہت نے ٹاس کے بارے میں کہا کہ میچ کے نتیجے پر کوئی فرق نہیں پڑا کیونکہ پچ پر اوس پہلے سے ہی تھی۔ اسپینر یجویندر کو ان کی کارکردگی کے بارے میں انہیں مین آف دی میچ کے لئے منتخب کیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ جب ہم نے گیند بازی شروع کی تب میں تھوڑا سا شش و پنج میں تھا۔ نوجوان گیند باز نے کہا کہ ہم نے میچ سے قبل کافی پریکٹس کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ وکٹ پر کافی ٹرن تھا۔ ہندستان اور سری لنکا کے درمیان 22 دسمبر کو اندور میں کھیلے جانے والے دوسرے ٹوئنٹی -20 سیریز پر قبضہ کرنے کے لئے اترے گا۔
چہل-کلدیپ کے بہترین کھیل کے لئے الفاظ نہیں:روہت
