بیجنگ24 دسمبر (آئی این ایس انڈیا )چین میں تیار کیا گیا دنیا کا سب سے بڑا مال بردار ہوائی جہاز چینی سرکاری ہوائی کمپنی نے تیار کر لیا ہے۔ اس کی اولین آزمائشی پرواز کو چینی ٹیلی وڑن پر دکھایا گیا۔ اس کی لمبائی 37 میٹر اور پروں کا پھیلاو¿ 39 میٹر کے قریب ہے۔ چینی میڈیا کے مطابق ہوائی جہاز کا حجم بوئنگ 737 کے مساوی ہے۔ ہوائی جہاز کی ٹیسٹ پرواز کا دورانیہ ایک گھنٹہ بتایا گیا ہے۔ اس انتہائی بڑے ہوائی جہاز کی تکمیل پر چینی ہوائی کمپنی نے آٹھ برس صرف کیے۔ یہ ہوائی جہاز خاص طور پر جنگلاتی آگ بجھانے اور سمندر میں ریسکیو آپریشن کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
چین نے انتہائی بڑا مال بردار ہوائی جہاز تیار کر لیا
