دربھنگہ:۶۲دسمبر (عبد المتےن قاسمی ) ےونےورسےٹی تھانہ مےں درج مقدمہ نمبر 269/17 کا فرار ملزم اوم پرکاش ساہ عرف چھوٹو نے اے اےس پی دلنواز احمد کے سامنے سرےنڈر کردےا ۔ سنگےن واردات مےں ملوث ےہ شخص فرار چل رہا تھا اور پولےس کے بڑھتے دباو¿ کے بعد اس نے ڈی اےس پی دفترپہنچ کراپنے آپ کو قانون کے حوالہ کردےا ۔ اس بابت اے اےس پی دلنواز احمد نے نامہ نگارکو بتاےا کہ اوم پرکاش ساہ عرف چھوٹو ولد وشنوناتھ ساہ قادر آباد نےم پوکھر ،تھانہ ےونےورسےٹی کارہنے والاہے اور وہ بس اسٹےنڈ کے سامنے دکان بھی چلاتاہے ۔ گذشتہ 28-06-17کو عےد کے دن لہرےاسرائے سے بازار سمےتی کے درمےا ن ان لوگوں نے اےک تاجر کو لوٹنے کی سازش ر چی تھی لےکن قبل از وقت پولےس کو اس کی اطلاع مل گئی ۔ چنانچہ بڑی واردات انجام دےنے کے فراق مےں سرگرم پانچ چھ افرادمےں سے کچھ کو نےورسےٹی تھانہ اور مبی اوپی پولےس نے جال بچھاےا اور واردا ت سے قبل ہی دبوچ لےا تھا ۔ اس سازش مےں اوم پرکاش عرف چھوٹو بھی شامل تھا جو فرارہوگےاتھا جبکہ ارجن پاسوان اورللا اب بھی فرار چل رہے ہےں ۔جبکہ سونو سہنی ، گولو سہنی اور سہواگ جےل جاچکا ہے۔ اے اےس پی دلنواز احمد نے بتاےا کہ اوم پرکا ش ساہ عرف چھوٹو 70/13,71/13مےں چار شےٹےڈ ملزم ہے اور اس وقت بےل پر ہے ۔گذشتہ ۱۲دسمبر کو بسفی تھانہ حلقہ کے بسورےا گاو¿ں باشندہ محمد ارشاد ولد محمد قےوم کی موت نشہ خورانی گروہ کے سبب ہوگئی تھی پولےس اس نوجوان کے سلسلہ مےں بھی چھوٹو سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور پولےس نشہ خورانی گروہ کا جلد پردہ فاش کرنے کی تےاری مےں ہے ۔ قابل ذکر ہے کہ نشہ خورانی گروہ کے شکار مذکورہ نوجوان کی موت ہوگئی تھی اور اس کی لاش دربھنگہ قادر آباد بس اسٹےڈ کے داخلہ گےٹ کے پاس بڑے نالے سے برآمد کی گئی تھی ۔
کئی واردات مےں پولےس کو مطلوب فرار ملزم نے کےا سرےنڈر
