کلکٹرےٹ دفتر پر خود سوزی کی کوشش ،پولےس نے بروقت دبوچا

دربھنگہ:۹۱دسمبر (عبد المتےن قاسمی ) زمےن مافےاو¿ں کے ذرےعہ پہنچائی جارہی روز روز کی اذےت سے عاجز اےک شخص نے اپنی زمےن کو مافےاکے قبضہ سے بچانے کےلئے خو د سوزی کرنے کی کوشش کی ۔چنانچہ منگل کولہرےاسرائے واقع کلکٹرےٹ کے سامنے ےونےورسےٹی تھانہ حلقہ کے اعظم نگر محلہ باشدہ سورگےہ سےتا رام کے ۶۶ سالہ بےٹا باسو دےو مہتو نے جےسے ہی خود سوزی کی کوشش شروع کی ،لہرےاسرائے تھانہ پولےس نے اسے دبوچ لےااور اس کے پاس موجود کراسن تےل سے بھرا ڈبااور ماچس ضبط کرلےا۔ گرفتار شخص نے اے اےس پی دلنواز احمد کوبتاےا کہ اس کے ۳۱کٹھا زمےن کو مقامی زمےن مافےا منوج منڈل اور دوسرے لوگوں کے ذرےعہ قبضہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور وہ اس کے خلاف بہار اسمبلی پٹنہ سے لے کر دربھنگہ ضلع انتظامےہ سے مدد کی فرےاد کرکے تھک چکا ہے ۔ مجبور ہو کراس نے خود سوزی کافےصلہ کےا تھا اور اس کی اطلاع ضلع انتظامےہ کو دے دی تھی ۔ اس معاملے مےں ےونےورسےٹی تھانہ مےں مقدمہ بھی درج کرواےا گےا ہے لےکن کسی سطح پر ان زمےن مافےاو¿ں پر کسی طرح کی کاروائی اب تک نہےں ہوسکی ہے ۔ اس سے عاجز آکر قبل مےں ہی ضلع انتظامےہ کو خود سوزی کی اطلاع دے چکا تھا اس کے باوجود کوئی کاروائی نہےں ہونے پر خود کو آگ کے حوالہ کرکے زندگی ختم کرنا چاہتا تھا ۔ قابل ذکر ہے کہ خود سوزی کی اطلاع قبل مےں دئےے جانے کی وجہ سے ضلع انتظامےہ نے پوری مستعد ی برت رکھی تھی اور جگہ جگہ پولےس کے علاوہ فساد کنٹرول دستہ اور فائر برےگےڈ کا انتظام کےا گےا تھا۔ اس کی وجہ سے آج دربھنگہ مےں خود سوزی کا برا حادثہ پےش آنے سے روک دےا گےا ہے ۔