کک کی ڈبل سنچری سے انگلینڈ مضبوط

میلبورن، 28دسمبر (یو این آئی) سابق کپتان اور اوپنر ایلیسٹیر کک (ناٹ آ¶ٹ 244) کی شاندار ڈبل سنچری سے انگلینڈ نے آسٹریلیا کو کرارا جواب دیتے ہوئے چوتھے ایشز ٹیسٹ کے تیسرے دن جمعرات کو نو وکٹ پر 491رنز بنا کر اپنی پوزیشن انتہائی مضبوط کر لی۔ انگلینڈ کے پاس اب 164 رنز کی برتری ہو گئی ہے اور اس کا ایک وکٹ باقی ہے ۔کک 409 گیندوں کا سامنا کرکے 244 رنز بنا کر کریز پر ڈٹے ہوئے ہیں۔کک نے اپنی اس بہترین اننگز میں 27 چوکے لگائے ہیں۔کک کی یہ پانچویں ڈبل سنچری ہے اور روایتی حریف آسٹریلیا کے خلاف ان کا یہ سب سے بہترین اسکور ہے ۔اس سے پہلے آسٹریلیا کے خلاف ان کا بہترین ا سکور 235 رنز تھا۔ان کی یہ مجموعی 33 ویں سنچری ہے ۔ آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 327 رن بنائے تھے لیکن کک کی ڈبل سنچری کے دم پر انگلینڈ نے مضبوط برتری بنا کر کنگارو¶ں پر اپنا شکنجہ کس دیا ہے ۔سیریز میں 0۔3 سے پچھڑے انگلینڈ نے ایشز میں پہلی بار بااثر مظاہرہ کیا ہے ۔انگلینڈ نے تیسرے دن دو وکٹ پر 192 رن سے آگے کھیلنا شروع کیا تھا۔ کک نے 104 اور جو روٹ نے 49 رنز سے اپنی اننگز کو آگے بڑھایا۔انگلینڈ نے دن بھر کے کھیل میں 299 رن جوڑے اور سات وکٹ گنوائے ۔کپتان روٹ 61 رن بنا کر آ¶ٹ ہوئے ۔ کک نے بعد کے بلے بازوں کے تعاون سے انگلینڈ کی اننگز کو آگے بڑھائے رکھا اور آسٹریلیا کے اسکور کو پیچھے چھوڑ دیا۔کک نے اسٹیورٹ براڈ (56) کے ساتھ نویں وکٹ کے لئے 100 رن کی قیمتی شراکت کی۔ براڈ ایک متنازعہ کیچ کے چلتے آ¶ٹ ہوئے ۔انہوں نے پیٹ کمنز کی گیند کو بلند کھیل دیا، عثمان خواجہ نے ڈائیو لگا کر نیچا کیچ لپکا لیکن یہ واضح نہیں تھا کہ خواجہ نے صفائی سے کیچ لپکا یا نہیں۔ معاملہ تیسرے امپائر کے پاس گیا اور کافی ری پلے دیکھنے کے بعد براڈ کو آ¶ٹ قرار دیا گیا۔براڈ اس فیصلے سے مطمئن نہیں تھے لیکن انہیں پویلین لوٹنا پڑا۔ براڈ نے 63 گیندوں پر 56 رنز کی اننگز میں آٹھ چوکے اور ایک چھکا لگایا۔کک اور براڈ کے درمیان سنچری شراکت نے انگلینڈ کو اس ٹیسٹ میں ڈرائیور سیٹ پر پہنچا دیا۔انگلینڈ کے لئے جانی بیرسٹو نے 22، معین علی نے 20 اور کرس ووکس نے 26 رن بنائے ۔ آسٹریلیا کی جانب سے جوش ھیزل وڈ نے 95 رن پر تین وکٹ، ناتھن لیون نے 109 رن پر تین وکٹ اور پیٹ کمنز نے 117 رن پر تین وکٹ لئے ۔