گلزار احمد اعظمی انقلاب ایوارڈ کیٹگری ”کفالت و خدمات “ سے سرفراز،مبارکباد کا سلسلہ جاری

ممبئی19دسمبر(پریس ریلیز) روز نا مہ انقلاب کی جانب سے رائے شماری کے ذریعہ جناب گلزار احمد اعظمی صاحب کو انقلا ب ایوارڈز برائے خدمات و کفالت سے نوازے جانے پر جمعیة علماء(ارشد مدنی) کے حلقہ میں خوشی کی لہر پائی جارہی ہے،اور جماعتی ،سیاسی،سماجی اور صحافتی میدانوں سے جڑی شخصیات کی جانب سے مسلسل مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔جمعیة علماءمہاراشٹر کے دفتر میں آج ریاستی عہدیدارو ں نے بھی موصوف کو گلدستہ اور شال کے ذریعہ مبارکباد پیش کیا۔ مولانا حلیم اللہ قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیة علماءمہاراشٹر)نے کہا کہ موصوف اپنی پیرانہ سالی کے باوجود ملک کے مختلف ریاستوں میں جاری مقدما ت پر گہری نظر رکھتے ہیں اوردہشت گردی کے الزام میں گرفتار بے گناہ مسلمانوں کے مقدمات کی بہترین وکلاءکے ذریعہ کامیا ب پیروی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتے ہیں آپ کی ان خدمات کا اعتراف کرتے ہو ئے گزشتہ دنوں روزنامہ انقلاب کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا ۔گلزار احمد اعظمی ( سکریٹری قانونی امداد کمیٹی )نے اعزاز ملنے پر شکر الٰہی ادا کیا اور کہا کہ یہ آپ احبا ب اور جماعت کے تمام محبین و محسنین کی بدولت ملا ہے ورنہ اس میں بندہ کا کوئی کمال نہیں ۔اور دعا فرمائی کہ اللہ رب العزت اسی طرح قوم و ملت کی خدمت کرتے ہوئے اپنی لقاءنصیب فرمائے۔ اس موقع پرمولانا اشتیاق احمد قاسمی (نائب صدر جمعیة علماءمہاراشٹر) مفتی حفیظ اللہ قاسمی (ناظم تنظیم جمعیةعلماءمہا راشٹر) مولانا محمد عارف عمری (ناظم شعبہ نشر و اشاعت جمعیةعلماءمہاراشٹر ) حافظ محمد عارف انصاری(جنرل سکریٹری جمعیةعلماءضلع تھانے و پالگھر) شکیل رشید (ایڈیٹر روزنامہ اردو نیوز ،ممبئی)محمد طارق مستقیم شیخ ( مدن پورہ) مفتی سعید الرحمٰن فار وقی قا سمی (امام و خطیب اسلام پور ہ مسجد ،ممبئی ) مولانا شاہد الناصری الحنفی(مدیر ماہنا مہ حج میگز ین ،ممبئی) مولانا محمد اسید قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیة علماءشمال مشرقی زون ،ممبئی) مولا نامحفو ظ الرحمٰن قاسمی وغیرہ موجود تھے ۔