بھونیشور، 18 دسمبر (یو این آئی) ہندوستان اور سری لنکا کی کرکٹ ٹیم تین میچوں کی ٹوئنٹی 20 سیریز کے پہلے میچ کے لئے پیر کو اڑیسہ پہنچ گئیں۔دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ون ڈے سریز مکمل ہوئی تھی جہاں میزبان ٹیم 2۔1 سے فاتح رہی۔ ٹوئنٹی 20 سیریز کا پہلا میچ 20 دسمبر کو کٹک کے بارابت¸ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔دونوں ٹیموں کے کھلاڑی وشاکھاپٹنم سے ایک خصوصی طیارے سے یہاں بیجو پٹنائک بین الاقوامی ہوائی اڈے پھنچے جہاں سے انہیں سخت سیکورٹی کے درمیان ایک ہوٹل لے جایا گیا۔ طے شدہ پروگرام کے مطابق دونوں ٹیمیں منگل کو پریکٹس کریں گی۔یہاں ھوٹل میں کھلاڑیوں، کھیل عملے اور میچ حکام کے لئے 50 سے زائد کمرے بک کئے گئے ہیں۔ پولیس ذرائع نے کہا کہ بھونیشور اور کٹک میں سخت حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ اس کے علاوہ بارابت¸ اسٹیڈیم میں پولیس کی 68 اور بھونیشور میں 25 ٹکڑیاں تعینات کی گئی ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی کے نقطہ نظر سے اسٹیڈیم کے گیٹ تین بجے کے بعد ہی شائقین کے لئے کھولے جائیں گے ۔وہیں میچ کے دوران اسٹیڈیم میں پانی کی بوتلیں اور پاوچ لے جانے پر پابندی رہے گی۔
ہندستان اور سری لنکا کی ٹیمیں پہنچیںاڑیسہ
