صنعائ18دسمبر (آئی این ایس انڈیا ) یمنی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ملک کے شما لی علاقے الجوف میں الیتمہ کے محاذ پر ایران نواز حوثی باغیوں کی طرف سے بچھائی گئی چھ ہزار باردوی سرنگیں تلف کردی ہیں۔ یمنی فوج کی طرف سے اتوار کے روز جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ الیتمہ کو باغیوں سے چھڑانے کے بعد علاقے میں بچھائی گئی بارودی سرنگیں ختم کرنے کا آپریشن شروع کیا گیا تھا۔ فوج کے انجینیرنگ اسکواڈ نے دن رات کی محنت سے چھ ہزار سے زاید باردوی سرنگیں تلف کردی ہیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ الیتمہ اور دیگر مقامات پر بچھائی گئی بارودی سرنگوں کے خاتمے کا سلسلہ جاری ہے۔ الیتمہ کے علاوہ خب اور شمالی الجوف میں الشعف کے مقامات پر بھی باغیوں نے بڑی تعداد میں بارودی سرنگیں بچھا رکھی تھیں۔یمن کی مسلح افواج کے میڈیا سینٹر نے بم ڈسپوزل اسکوا ڈ کےایک ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ گذ شتہ چند روز کے دوران الیتمہ کے علاقے سے 5800 بارودی سرنگیں تباہ کی گئی ہیں۔ خیا ل رہے کہ یمن میں شکست خوردی حوثی باغیوں نے اپنا تعاقب روکنے کے لیے زیرقبضہ علاقوں کے اطراف میں گھروں اور کھیتوں میں اندھا دھند بارودی سرنگیں بچھانا شروع کر رکھی ہیں۔ حوثیوں کی بچھائی بارودی سرنگیں مقامی شہریوں کے لیے جان لیوا ثابت ہو رہی ہیں۔ باغیوں سے چھڑائے گئے علاقوں میں باروددی سرنگوں کے دھماکوں کے نتیجے میں 815 شہری جاں بحق اور 942 زخمی ہوچکے ہیں۔ ان میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
یمنی فوج نے حوثیوں کی بچھائی 6 ہزار بارودی سرنگیں تلف کردیں
