Pin-Up Казино

Не менее важно и то, что доступны десятки разработчиков онлайн-слотов и игр для казино. Игроки могут особенно найти свои любимые слоты, просматривая выбор и изучая своих любимых разработчиков. В настоящее время в Pin-Up Казино доступно множество чрезвычайно популярных видеослотов и игр казино.

دنیا بھر سے

یورپی یونین کی روس کے خلاف اقتصادی تعزیرات میں توسیع

برسلز15دسمبر (آئی این ایس انڈیا ) یورپی یونین کے سربراہان نے مشرقی یو کر ین کے تنازع میں کردار پر روس کے خلاف سخت تعزیرات میں توسیع کی منظوری دے دی ہے۔اس فیصلے کا اعلان جمعرات کے روز یورپی یونین کے سربراہ اجلاس کے بعد کیا گیا۔روس کے خلاف موجودہ تعزیرا ت جولائی 2018ءتک جاری رہیں گی۔یو رپی کونسل کے صدر، ڈونالڈ ٹسک نے ٹوئٹر پر شائع ایک پیغام میں کہا ہے کہ ”روس کے خلا ف معاشی تعزیرات میں توسیع کے معا ملے پر یورپی یونین متحد ہے“۔تعزیرات میں مالیا ت، توانائی اور دفاعی صنعتوں کو ہدف بنایا گیا ہے، جب کہ یورپی یونین کی منڈیوں تک روس کی رسائی کو محدود کیا گیا ہے، جنھیں 2014ءکی موسم گرما میں پہلی بار ا±س وقت لاگو کیا گیا تھا جب روس نے یوکرین کے کریمیا کے جزیرے کو ضم کیا تھا۔ تب سے، ہر چھ ماہ کے بعد اس میں توسیع کی جاتی رہی ہے۔یوکرین کے صدر پیترو پوروشنکو نے تعزیرات میں توسیع کا خیر مقدم کیا ہے۔

About the author

Taasir News Network