یووراج اور شاستری کے کلب میں جڈیجہ بھی شامل

احمدآباد، 16 دسمبر (یو این آئی) انڈیا کے اسٹار آل را¶نڈر رویندر جڈیجہ نے بھی ایک اوور میں چھ چھکے لگانے کا غیر معمولی کا رنامہ کر ہی دکھایا۔ اسی کے ساتھ وہ بھی سا تھی کرکٹر یوراج سنگھ اور سابق کرکٹر اور مو جودہ کوچ روی شاستری کے سرفہرست کلب میں شامل ہو گئے ہیں۔جڈیجہ نے سوراشٹر کرکٹ ایسوسی ایشن اسٹیڈیم میں ہوئے انٹر ڈسٹرکٹ ٹوئنٹی 20ٹورنامنٹ کے دورا ن جام نگر اور امریل¸ کے درمیان میچ میں کھیلتے ہوئے ایک اوور میں چھ چھکے لگاکر 69گیندوں میں 154رن بنائے ۔ دلچسپ ہے کہ جڈیجہ میچ کے 10ویں اوور میں بلے بازی کے لیے آئے اور 15ویں اوور میں انہوں نے مخالف ٹیم کے گیندباز نلام وامجا کے ایک اوور کی چھ گیندوں پر اسٹیڈیم کے ہر کونے میں چھکے اڑادیئے ۔ انہوں نے اپنی سنچری میں 10چھکے اور 15 چوکے لگائے ۔ جڈیجہ کے اس کارکردگی کی بدولت مقررہ اووروں میں ٹیم نے چھ وکٹ پر 239رن کا اسکور کھڑا کردیا۔ مخالف ٹیم امریل¸ مقررہ 20اوور میں پانچ وکٹ پر 118رن ہی بنا سکی اورجام نگر ٹیم نے یہ میچ 121 رنوں سے جیت لیا۔اسی کے ساتھ جڈیجہ بھی مختلف فارمیٹس میں یہ کا میابی حاصل کرنے والے انڈین آل را¶ نڈ ر کھلا ڑ ی یوراج اورشاستری کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں۔ سابق کرکٹر شاستری نے فر سٹ کلاس میچ میں ایک اوور میں جبکہ یوراج نے عالمی کپ کے دوران ایک اوور میں چھ چھکے لگائے تھے ۔انڈین ٹیم کے سٹار کھلاڑیو ں میں سے ایک جڈیجہ نے بھی اپنی اچھی کا ر کردگی سے محدود اوور وں کی اپنی قابلیت دکھانے کی کوشش کی ہے ۔ نچلے آرڈر کے اچھے بلے باز اور ماہر لیفٹ آرم اسپنر جڈیجہ گزشتہ کافی عرصے سے ٹیسٹ ٹیم کے کھلا ڑ ی ہی بن کر رہ گئے ہیں۔ وہ سری لنکا کے خلا ف موجودہ محدود اوور سیریز سے بھی باہر ہیں ۔محدود اوور کے لئے اسپنروں میں سلیکٹرز کی پسند یجویندر چہل، چائنامین گیندباز کلدیپ یادو اور اکشر پٹیل جیسے نوجوان کھلاڑی بنے ہوئے ہیں ۔ جڈیجہ نے آخری ون ڈے اور ٹی 20 میں اس برس جولائی میں ویسٹ انڈیز کے خلاف کھیلا تھا۔