ایرانی نظام کو چاہئے کہ اپنا سر دیواروں سے ٹکرائے: بحرینی وزیر خارجہ

قطر 27دسمبر (آئی این ایس انڈیا) بحرین کے وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد آل خلیفہ کا کہنا ہے کہ ایران اور اس کے پیروکار جانتے ہیں کہ ا±ن کے نفرت انگیز توسیعی منصوبے کے سامنے کون ڈٹ کر کھڑا ہے۔ منگل کے روز اپنی ٹوئیٹس میں انہوں نے زور دے کر کہا کہ بطور ریاست ایران ایک غیر مرئی وجودپر ٹکا ہوا ہے اور وہاں کا نظام ایک ہنگامی اور عارضی چیز ہے ۔شیخ خالد بن احمد آل خلیفہ کا کہنا تھا کہ ’ایران اور اس کے پیروکار اپنے توسیعی منصوبے کے راستے میں آنے والوں کے خلاف سازش کر رہے ہیں۔ اللہ رب العزت (بحرین کے) فرماں روا اور ان کے وفادار ساتھیوں کی حفاظت فرمائے ‘۔ بحر ینی وزیر خارجہ نے کہا کہ اگر نام نہاد اسلامی جمہوریہ (ایران) کو ہماری بات پسند نہ آئے تو وہ سمندر سے کھارا پانی پی لے اور دیواروں سے اپنا سر ٹکرائے ،ایرانی عوام اس تباہ کن نتائج کا انتظا ر کر رہے ہیں ۔