ایران یمنی باغیوں کو میزائل فراہم کر رہا ہے، امریکہ

واشنگٹن15دسمبر (آئی این ایس انڈیا )اقوام متحدہ میں تعینات امریکی سفیر نِکی ہیلی نے الزام عائد کیا ہے کہ ایران یمن میں حوثی باغیوں کو میزائل فراہم کر رہا ہے۔ جمعرات کے روز واشنگٹن میں ایک فوجی اڈے میں نِکی ہیلی نے ایک میزائل کی باقیات دکھائیں۔ انہوں نے کہا کہ تہران حکومت ہتھیاروں کے پھیلاو¿ سے متعلق سلامتی کونسل کی قراردوں کی خلاف ورزی کی مرتکب ہو رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے پاس خفیہ اطلاعات ہیں کہ ایران یمن، لبنان، شام اور عراق میں ہتھیاروں کی ترسیل میں مصروف ہے۔ نکی ہیلی کا کہنا تھا کہ ایرانی جارحیت کے خلاف لڑائی، بین الاقوامی برادری کو مل کر لڑنا چاہئے۔